Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 30 October 2018

اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل کا جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ

 

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی وزیر ثقافت و کھیل نے ابوظہبی کی شیخ زید جامعہ مسجد کا دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر کھیل کا دورہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل کی ٹیم نے ابوظہبی میں جوڈو کے مقابلوں میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متحدہ عرب امارات کے روزنامے دی نیشنل نے کے مطابق اسرائیلی وزیر ميری ريغيف نے اتوار کو شیخ زید جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ کیا۔

اسرائیلی وزیر کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں جس میں انہیں مسجد کے اندر سرڈھانپے اور برقعہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے وہ پہلی سینئر اسرائیلی شخصیت ہیں جنہوں نے مسجد میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

The post اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل کا جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OZOmHC
via IFTTT

No comments:
Write komentar