Technology

Ads

Most Popular

Monday, 29 October 2018

سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کر دیا

 

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر کے پارلیمنٹ کو 16 نومبر تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔

سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ صدر متھری پالا سری سینا نے اپنے حلیف وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کو برطرف کرتے ہوئے موجودہ اپوزیشن لیڈر اور سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے صدر کے احکامات کو رد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار دیا اور اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے اسپیکر سے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی جس پر سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو ہی 16 نومبر تک معطل کر دیا۔

ادھر وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے برطرف کیے جانے کے باوجود وزیراعظم ہاؤس میں اپنے دفتر میں موجود ہیں اور حلف اُٹھانے والے نئے وزیراعظم کو داخل ہونے نہیں دیا۔ سیاسی بحران کی وجہ سے سری لنکا میں اس وقت پارلیمنٹ معطل ہے اور ملک میں وزیراعظم ہونے کے دو دعویدار موجود ہیں۔

The post سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کر دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2qhMFqj
via IFTTT

No comments:
Write komentar