Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 13 October 2018

فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا موجب!

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ ہوا اور فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔ اس تحقیق میں تائیوان کے محققین نے بھی حصہ لیا اور اسے ایک سائنسی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی منہ کے کینسر جسے”بی این5، 2 یا "پی ایم 25” کہا جاتا ہے کا موجب بن سکتی ہے۔ اس کیسنر کا دائرہ دو اعشاریہ پانچ فی صد ہوتا ہے۔ یہ پھیھپڑوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ماہرین نے سنہ 1998ء سے 2011ء کے دوران تائیوان میں فضائی آلودگی کا جائزہ لیا اور تائیوان کے 64 قصبوں کو اس میں شامل کیا گیا تھا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے دوران کاربن آکسائیڈ، کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائتروجن، اور کئی دوسری گیسیں انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

اسرائیل میں عمر قید کی سزا 40 سال کے بجائے 60 سال کرنے کی سفارش
یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے ایک نیا آئینی بل پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فلسطینی قیدیوں کو دی جانے والی عمر قید کی سزا میں 20 سال اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بل آنے والے اتوار کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں سفارش کی گئی ہے کہ فلسطینی اسیران کو عمر قید کی سزا میں 20 سال اضافہ کیا جائے۔ جن فلسطینیوں کو آئندہ عمر قید کی سزا دی جائے وہ سزا 40 سال کے بجائے 60 سال رکھی جائے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے موجودہ قانون کے تحت عمر قید کی سزا 40 سال مقرر ہے۔

اخبارات کی رپورٹس میں‌ بتایا ہے کہ اس تجویز کو اسرائیلی انتہا پسند سیاسی جماعتوں کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہے اور اپوزیشن جماعتیں بھی اس کی حمایت کریں گی۔

The post فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا موجب! appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pSwm3e
via IFTTT

No comments:
Write komentar