Technology

Ads

Most Popular

Monday, 29 October 2018

ایرانی وزیر خارجہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول روانہ

 

تہران (منیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ترکی کے شہر استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزير خآرجہ استنجول میں ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترکی، ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا کل استنبول میں چھٹا اجلاس منعقد ہو گا۔

اس اجلاس میں ترکی کے وزير خآرجہ مولود چاؤش ، ایران کے وزير خآرجہ محمد جواد ظریف اور آذربائیجان کے وزير خارجہ المار محمد یاروف شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا جائے گا۔

The post ایرانی وزیر خارجہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول روانہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2qfemzZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar