
DealBook Briefing: A $100 Billion Tax Break Plan (for the 1 Percent)

By Unknown Author from NYT Business Day https://ift.tt/2ArmlC5
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے سائنس فکشن فلموں میں مصنوعی آبشار دیکھے ہوں گے لیکن اب چینی ہنرمندوں نے ایک طویل عمارت پر دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی آبشار قائم کیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے۔چین کے شہر گیوائی یانگ میں لائی بیان انٹرنیشنل پلازا کے ایک جانب اوپر سے پانی کو نیچے کی جانب بہا کر ایک آبشار بنائی گئی ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ تعمیراتی ماہرین نے اس عمارت کو ٹیکنالوجی کا شاہکار قرار دیا ہے۔
جس کی اونچائی 108 میٹر یا 354 فٹ ہے جب کہ آبشار کی بلندی 100 میٹر ہے۔لوگوں نے پہلے عمارتی آبشار کو بلڈنگ میں پائپ پھٹنے کی وجہ قرار دیا اور اس کے بعد انہیں یقین آیا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا سب سے بڑا مصنوعی آبشار ہے۔ آبشار کا پانی مسلسل عمارت میں گھومتا رہتا ہے۔ نیچے گرنے والا پانی زیرِ زمین پانی کے ٹینکوں میں جمع ہوتا ہے اور وہاں طاقتور واٹر پمپ اسے اوپر کی جانب بھیجتے ہیں اور وہاں سے پانی دوبارہ نیچے گرتا رہتا ہے۔اس کے اندر چار منزلہ انڈرگراؤنڈ ٹینک اور پمپنگ سسٹم بنایا گیا ہے۔
جو پانی کو پمپ کرنے کے ساتھ ساتھ ری سائیکل بھی کرتا ہے۔ کئی لوگوں نے عمارتی آبشار کو حیرت انگیز قرار دیا ہے جبکہ بعض افراد نے اسے وسائل اور دولت کا زیاں قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا ہے کہ آبشار جاری رکھنے کے لیے فی منٹ بجلی کی بڑی مقدار ضائع کی جارہی ہے جس کر خرچ کم ازکم 120 ڈالر فی گھنٹہ ہے۔
The post چین کی عمارت پر دنیا کا سب سے بلند مصنوعی آبشار قائم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان میں نصب جدید کیمروں نے فوٹو گرافی کو ایک نئی جہت دی ہے جسے ’فضائی یا ایریئل فوٹو گرافی‘ کا نام دیا جارہا ہے۔
اسی مناسبت سے فوٹوگرافی اور اس سے وابستہ ثقافت کو فروغ دینے والی اٹلی کی ایک تنظیم آرٹ فوٹو ٹریول نے دی سائنا انٹرنیشنل فوٹو ایوارڈز کے تعاون سے پوری دنیا سے ڈرون فوٹو گرافی کے شاہکار نمونے منگوائے اور انہیں ایوارڈز سے نوازا۔
تصاویر کو کئی زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں تجریدی (اینسٹریکٹ)، قدرتی مناظر، شہری زندگی اور دیگر عنوانات کے تحت ڈرون سے لی گئی بہترین تصاویر کو ایوارڈ جاری کیے گئے۔ یہاں ڈرون فوٹو گرافی کی چند شاہکار تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔
The post ڈرون سے لی گئی بہترین ایوارڈ یافتہ تصاویر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت اس سے قبل صرف دو صارفین کے درمیان محدود تھی لیکن اب اس میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی دستیاب کردیا گیا ہے۔یوں تو واٹس ایپ ویڈیو کال فیچر 2016 میں متعارف کیا گیا تھا، مگر اس میں گروپ ویڈیو کال کی سہولت موجود نہیں تھی، لیکن اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس مشکل کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز سے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کردیا ہے۔
جس کے تحت بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں۔اس فیچر کی مدد سے صارف جہاں اور جس وقت چاہے با آسانی اپنے دوستوں سے ویڈیو کال کرسکے گا۔ گروپ ویڈیو کال کرنے کے لیے ویڈیو کال کے آپشن میں جانا ہوگا اور اوپر دائیں جانب دیئے گئے add participant کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس میں صارف اپنے تین دوستوں کو کال ملا کر بات کرسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گروپ ویڈیو کال کی سہولت،
فیس بک میں بھی موجود ہے جس میں بیک وقت 50 صارفین سے ویڈیو کال ہوسکتی ہے جب کہ اسنیپ چیٹ میں 16 صارفین سے ایک ہی وقت میں ویڈیو چیٹ ہوسکتی ہے۔
The post واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیوجرسی (مانیٹرنگ ڈیسک) خبردار! کمرہ جماعت میں لیکچر سننے کے دوران اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا استعمال آپ کی توجہ بٹاکر امتحانی نمبروں میں کمی کی وجہ بن سکتا ہے۔اس ضمن میں ایک مختصر سا مطالعہ کیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کمرہ جماعت میں استاد کے لیکچر سننے کے دوران اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ وغیرہ پر کی جانے والی ڈیجیٹل آوارہ گردی سے امتحان میں نمبر کم آسکتے ہیں۔امریکا میں واقع مشہور رٹگرز یونیورسٹی میں نفسیات کے 118 طلبا و طالبات پر ایک دلچسپ مطالعہ کیا گیا۔
اس مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمرہ جماعت میں استعمال ہونے والا ایک اسمارٹ فون بھی دیگر طالب علموں کی توجہ بٹاسکتا ہے۔118 میں سے نصف طالب علموں کو کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ دیگر آدھے طالب علموں کو اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ تھی۔ اس دوران ایک نگراں بھی ان طالب علموں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھا۔لیکچر کے مراحل ختم ہونے کے بعد سب کو دستی آلات استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ پھر ان سے پڑھائے گئے،
اسباق کے بارے میں سوال جواب کیے گئے اور فوری ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ اگرچہ لیکچر فوری ختم ہونے کے بعد تو فون استعمال کرنے والے طلبا و طالبات کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی لیکن کچھ عرصے بعد ان کی امتحانی صلاحیت ضرور متاثر ہوئی۔جب فائنل امتحان لیا گیا تو کمرہ جماعت میں مسلسل اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے اوسطاً 5 فیصد کم نمبر آئے جو اس مطالعے کی افادیت کو ثابت کرتے ہیں۔اگرچہ دیگر ناقدین نے اسے ایک چھوٹا مطالعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے وسیع پیمانے پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا لیکن،
اس کی تصدیق گزشتہ برس کیے جانے والے ایک اور سروے سے بھی ہوتی ہے۔گزشتہ برس ایک مختصر مطالعے سے انکشاف ہوا تھا کہ اگر فون بند بھی ہو تب بھی اس کی مسلسل موجودگی توجہ بٹاتی ہے اور دماغی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ماہرین نے اسی بنا پر کہا ہےکہ فون کا استعمال ہمیں کچھ اس طرح متاثر کررہا ہے کہ خود ہم اس کا مکمل احساس کرنے سے قاصر ہیں۔
The post لیکچر کے دوران اسمارٹ فون کا استعمال خراب نمبروں کی وجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاستا یا لزانیا کھانے کے شوقین بڑوں سے زیادہ بچے ہوتے ہیں، لیکن ہر بار ایک ہی انداز کی ڈش تیار کرنا ضروری نہیں۔اپنے گھر والوں کے سامنے لزانیا کو نہایت منفرد انداز میں پیش کریں، جسے کھا کر گھر والے بار بار اس کی فرمائش کرنے پر مجبور ہوجائیں۔یہاں لزانیا رولز بنانے کی مزیدار ترکیب بتائی جارہی ہے، یہ ترکیب نہایت آسان ہے جسے گھر پر کبھی بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
لزانیا ابالنے کے لیے
پانی میں ½ کھانے کا چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیل شامل کریں، ابال آنے پر لزانیا ڈال کر 5 منٹ تک ابال کر الگ سے ٹھنڈے پانی میں 5 منٹ کے لیے ڈالیں پھر نکال کر الگ رکھ لیں۔
ریڈ ساس بنانے کے لیے
ریڈ ساس بنانے کے لیے ایک پتیلی میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں، تیل گرم ہونے پر اس میں ایک باریک کٹی ہوئی بڑی پیاز شامل کریں اور سنہری ہونے تک فرائی کریں، بعدازاں ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا لہسن ملائیں، ½ کلو چکن کا قیمہ شامل کریں، کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، کالی مرچ پاؤڈر ایک سے ½ چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ایک چائے کا چمچ اوریگانو اور ایک چائے کا چمچ چکن پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔بعدازاں اس میں 2 کپ ٹماٹر کا پیسٹ شامل کریں اور 4 سے 5 منٹ تک ڈھک کر پکالیں۔
وائٹ ساس بنانے کے لیے
ایک پتیلی میں 2 کھانے کے چمچ مکھن، 2 کھانے کے چمچ میدہ، ایک کپ دودھ، ایک سے ½ چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ سوکھا اوریگانو، دو کھانے کے چمچ چیڈر چیز اور نمک حسب ذائقہ شامل کرکے ساس گاڑھا ہونے تک اچھی طرح ملائیں، پھر اس میں دو کھانے کے چمچ باریک کٹے ہوئے تلسی کے پتے شامل کریں اور ملائیں۔
سجاوٹ کے لیے
ایک ڈش میں ریڈ ساس کی تہ لگائیں، دوسری ڈش میں ایک ایک کرکے لزانیا شیٹ پہلائیں، اس پر وائٹ ساس اور ریڈ ساس لگائیں، اور رول کی شکل میں موڑ لیں۔ان رولز کو ریڈ ساس کی تہ والی ڈش پر رکھ دیں، پھر بعدازاں رول کے اوپر بھی ریڈ ساس لگائیں، اس پر حسب ضرورت موزیریلا چیز، اوریگانو اور کٹی لال مرچ چھڑک دیں۔رول کی ڈش کو فوائل سے ڈھک کر اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکالیں۔تیار ہونے پر گھر والوں کے سامنے مزیدار لزانیا رولز پیش کریں۔
The post لزانیا رولز بنانا چاہیں گے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وٹامن بی ٹو (Vitamin B2) ہمارے جسم میں موجود 8 بی وٹامنز میں سے ایک اہم وٹامن مانا جاتا ہے۔وٹامن بی ٹو کا کام جسم میں صحت مند بلڈ سیلز (خون کے خلیے) بنانا ہے جو آنکھوں اور جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں جبکہ اینرجی لیول کو بھی بڑھاتا ہے۔یہ میٹابولزم کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ہے، حاملہ خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور بچے کی اعضابی مضبوطی کے لیے بھی وٹامن بی ٹو نہایت اہم ہیں۔جسم میں وٹامن بی ٹو کی کمی ہونا آسان نہیں، کیوں کہ تقریباً ہر فوڈ آئٹم میں وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے اس کے باوجود وہ افراد جن کا وزن کم ہو، یا جن کا ہاضمے کا نظام عموماً خراب رہتا ہو، ان میں وٹامن بی ٹو کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔
وٹامن بی ٹو کی کمی کی چند علامات یہ ہیں:
1- کمزوری یا تھکاوٹ
2- مزاج میں تبدیلی
3- گلے میں درد
4- جلد کا پھٹنا
5- جلد کی سوزش
6- خون کی کمی
اپنی خوراک میں سبزیوں، انڈے، میوہ جات اور دودھ کو شامل کریں، ان میں موجود غذائیت جسم سے صر وٹامن بی ٹو کی کمی ہی دور نہیں کرے گی بلکہ صحت کو مزید بہتر بنائے گی۔
The post وٹامن بی ٹو کی کمی کی 6 علامات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کے بعد اسٹاک مارکیٹ سمیت پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے تک کی کمی واقع ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور روپے کےمقابلے میں ایک ڈالر 124 روپے کا ہوگیا۔مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی تھی اور ایک موقع پر ڈالر 122 تک پہنچ گیا تھا، تاہم بعد میں اس میں اضافہ ہوا اور یہ 124 تک پہنچ گیا۔
پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کے باعث قرضوں کےبوجھ میں 450 ارب روپے کی کمی کا امکان ہے۔روپے کی قدر میں اضافے سے جہاں قرضوں میں کمی کا امکان ہے تو وہی ایکسچینج کمپنیوں کو اس سے مالی نقصان کا سامنا ہے۔ملک بھر میں کام کرنے والی 25 ایکسینج کمپنیوں کو ڈالر کی قیمت کم ہونے سے 6 ارب روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث ڈالر 128 روپے تک پہنچ گیا تھا، تاہم عام انتخابات کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
The post روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈال 121 روپے کا ہوگیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بہتر ہوتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے سستا ہوگیا جبکہ دوسری جانب سے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بائیک ساز کمپنی ایلٹس ہُنڈا نے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہُنڈا کی سی بی 150 کی نئی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ،
سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 65 ہزار 5 سو ہوگئی ہے۔اسی طرح ایٹلس ہُنڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی نئی قیمت 89 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 90 ہزار 9 سو جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 9 سو ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایٹلس ہُنڈا کی جانب سے روں برس تیسری مرتبہ اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بائیک ساز کمپنی نے جنوری میں 5 سو سے ایک ہزار روپے جبکہ اپریل میں 5 سو سے 3 ہزار روپے قیمت میں اضافہ کیا تھا۔
روپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا۔یونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ڈی ایک موٹرز لمیٹڈ نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا، ان تمام اضافی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
دوسری جانب کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایک فیصد اضافی درآمدات ڈیوٹی اور روپی کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔رواں برس جولائی میں ایٹلس ہُنڈا کارز پاکستان نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے اور مارچ میں 20 سے ایک لاکھ روپے پہلے ہی اضافہ کردیا تھا۔اس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی نے بھی رواں برس تین مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باوجود ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے کم ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی بہتر ہوتی قدر کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی 21 جولائی سے بدستور جاری ہے۔21 جولائی سے اب تک ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 5 سو 50 روپے اور 4 ہزار 7 سو 58 روپے کمی ہوئی ہے۔
The post سونا سستا، موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹار برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر نے میچز کے دوران انجری کا ڈرامہ کرنے کے الزامات اور تنقید کو تسلیم کیا ہے کہ وہ مایوسی کے عالم میں ایسا کر جاتے ہیں اور اس کیفیت سے نمٹنے کے لیے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی کپ کے دوران انجری کے حد سے زیادہ ڈراموں اور جان بوجھ کر ڈائیو مارنے جیسی حرکتوں پر نیمار کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی یہ کاوشیں بھی برازیل کو عالمی کپ میں فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے،
اسپانسر ‘جلیٹ’ کی ایک تشہیری ویڈیو کے دوران نیمار نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ اس رویے سے چھٹکارا پانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سوچتے ہوں گے کہ میں حد سے زیادہ ڈرامہ کرتا ہوں اور کبھی کبھی ایسا ہوتا بھی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں فیلڈ میں صحیح کھیل پیش نہیں کر پا رہا۔نیمار نے کہا کہ میرے اندر ایک بچہ ہے، کبھی یہ دنیا کو خوش کرتا ہے اور کبھی اس کی وجہ سے دنیا چڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بہتر انسان بننے کی کوشش کر رہا ہوں،
اور فٹبال سے ہونے والی مایوسی کا سامنا کرنے لیے کوشاں ہوں۔برازیلین اسٹار نے کہا کہ اب وقت ہے کہ آپ کی تنقید کا سامنا کروں، اب وقت ہے کہ میں آئینے میں دیکھوں اور خود ایک نئے انسان میں بدل سکوں۔ لیکن میں اب نئے چہرے اور دل کے ساتھ آپ کے سامنے ہوں، میں گرا ضرور ہوں لیکن کھڑے صرف وہی ہو سکتے ہیں جو کبھی گرے ہوں۔
The post نیمار نے جان بوجھ کر گرنے کی غلطی کو تسلیم کر لیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس سمیت تمام واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کراچی میں لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں 27 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا جن میں سے حیران کن طور پر تمام کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب سے تھا۔پیر کو اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کراچی میں چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ایشین,
گیمز کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تاہم اس اعلان کے تھوڑی ہی دیر بعد کپتان رضوان سینئر اور پوری ٹیم نے اعلان کردیا کہ جب تک کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاتی ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گےکراچی میں لگائے گئے کیمپ کے بعد کپتان رضوان سینئر نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس اور دیگر واجبات 6 ماہ سے ادا نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارے تمام واجبات ادا نہیں کیے جاتے.
اس وقت تک ہم ایشین گیمز کے لیے نہیں جائیں گے اور ایسا نہیں کہ محض آدھے واجبات ادا کیے جائیں بلکہ جب تک مکمل ادائیگی نہیں ہوتی، ہم ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک کھلاڑی کے کم از کم واجبات 8 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی کپتان کے ہمراہ آواز بلند کرتے ہوئے بائیکاٹ کی حمایت کی اور کہا کہ یہ پوری ٹیم کا فیصلہ ہے اور ہم کپتان کے ساتھ ہیں۔کپتان رضوان سینئر نے اس موقع پر ایک اور سوال کے جواب میں,
وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بغاوت نہیں کی بلکہ اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں، 6 ماہ سے واجبات ادا نہیں کیے گئے لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز اور تمام واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ فیڈریشن کی جانب سے بھی واجب الادا الاؤنسز ادا کیے اور اب بھی کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔
فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پی ایچ ایف کے لیے منظور شدہ 20 کروڑ روپے کی گرانٹ اب تک نہیں ملی لیکن اگر گرانٹ نہیں بھی ملی تو وہ ذاتی حیثیت میں کھلاڑیوں کے واجبات ادا کریں گے۔ایشین گیمز کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کپتان رضوان سینئر، عمران بٹ(گول کیپر)، امجد علی، عرفان جونیئر، مبشر، فیصل قادر، راشد، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، عمر بھُٹہ، شفقت رسول، توثیق، اعجاز، ابوبکر، عتیق ارشد، علی شان، دلبر اور جنید منظور پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن,
کو ایک عرصے سے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہورہی ہیں۔گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ایشین گیمز اور ورلڈ کپ سے قبل 200 ملین روپے فوری طور پر فیڈریشن کو جاری کیے جائیں۔حسن سردار نے کھلاڑیوں کو درپیش مالی مسائل کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑی بھی مالی مسائل سے دوچار ہیں کیونکہ انہیں بھی,
اپنے اہل خانہ کے گزر بسر کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلے ہی نوکریوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے اور اگر ایسے میں ان کو ڈیلی الاؤنس کی رقم بھی جاری نہیں کی جائے گی تو وہ میدان میں کس طرح کارکردگی دکھائیں گے؟۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہو گا۔
The post بائیکاٹ کے بعد ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن والے دن ووٹ پول کرتے ہوئے کی ویڈیو سے مقبول ہونے والی کپتان کی ننھی جیالی جو کے ٹانگوں سے معزور ہے ۔کپتان کو ووٹ دے کر کیمرہ کے سامنے جذباتی ہونے والی لاہور کی باہمت بیٹی نے سب کے دل دھلا دیے۔ آرمی چیف کا لاہور کی باہمت
یہ اہم خبر بھی پڑھیں خبردار ،یہ لوگ تم سے اپنا آپ کیش کروا رہے ہیں ، ان سے بچو اور احتساب کے لیے یہ طریقہ اختیار کرو ۔۔۔۔۔جاوید میانداد نے روتے ہوئے یہ مشورہ کسے دے ڈالا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی
بیٹی کے لیے خصوصی اقدام۔فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا آئی ایس پی آر۔ فجر کو فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی گئی۔فجر کو مزید تعلیم کے موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔فجر جیسی بیٹیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت و حوصلے کا نشان ہیں،آرمی چیف کا بیان۔(ذ،ک)
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے آزامیدوارں کی ” کھیپ “ اکھٹی کرنا شروع کر دی ہے اور دھڑا دھڑ امیدواروں کو جہاز میں بیٹھا کر اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر چھوڑتے ہوئے آگے نکلتے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کراچی
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 16 سے 17 امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ، دیگر 8 امیدوار بھی رابطے میں ہیں ، ، ہم نے ناراض اراکین کو بھی منایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے سفر میں ہمارے ساتھ جو چلنا چاہے مل سکتاہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کر لی ہے تاہم دوسری جانب عمران خان کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں اور ان میں وہ اتفاق دیکھنے میں آرہاہے جو کہ شائد آ ج سے پہلے نہ دیکھا گیا ہو گا ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں قومی اسمبلی کا ایوان 328 سے 330 کا ہے جس میں سے 168 اراکین کی حمایت پی ٹی آئی کو مل گئی ہے جس میں خواتین اور اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا
کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان کی پارٹی کو مطلوبہ نمبرز حاصل ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہاؤس 371 کا ہے لیکن اس وقت کی صورت حاصل میں یہ اعوان 360 کے لگ بھگ رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 180 نشستیں ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے فارمولا طے پایا ہے، وہ پنجاب اور مرکز دونوں میں شراکت دار ہوگی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف سے ہی ہوگا جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کو نمائندگی دی جائے گی جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے پارٹی رہنما جہانگیر ترین جلد ملاقات کریں گے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے 4 اور قومی اسمبلی کے 2 آزاد اراکین نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔(ذ،ک)
دھاندلی ہوئی یا دھاندلا؟؟۔۔۔ہارنے والی جماعتیں ابھی تک کنفیوژن کا شکار کیوں ہیں؟؟
The post دھاندلی ہوئی یا دھاندلا؟؟۔۔۔ہارنے والی جماعتیں ابھی تک کنفیوژن کا شکار کیوں ہیں؟؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post نواز شریف اور شہباز شریف کی پمز میں خفیہ ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post بشریٰ بی بی کا مولانا خادم حسین رضوی کو اہم پیغام پھر کیا ہوا ؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لیاری سے پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف نے کیسے ہرایا۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیئے
The post لیاری سے پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف نے کیسے ہرایا۔۔۔؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کیا ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی۔۔؟
The post کیا ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی۔۔؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے سلسلے میں اوریا مقبول جان نے کیا کہا؟
The post پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے سلسلے میں اوریا مقبول جان نے کیا کہا؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
پشاور (ویب ڈیسک) ضلع خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر خاصہ دار فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کامیاب امیدوار نورالحق قادری کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے – 43 خیبر سے کامیاب ہونے والے
نورالحق قادری جیسے ہی اپنے علاقے میں لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آئے تو اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔واقعے کی ویڈیو میں خاصہ دار فورس کے علاوہ عام افراد کو بھی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار بھی اپنی گاڑی سے باہر آگے اور لوگوں کو گلے بھی لگایا۔دوسری جانب پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف میں رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردیئے اور چار آزاد امیدواروں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب میں کس کے نام کا سکہ چلے گا،کون تخت لاہور پر بیٹھے گا، حکمرانی کی بساط پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئے، نمبر گیم کی چالوں سے مد مقابل کو زچ کرنے کی بازی شروع ہو چکی ہے۔دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے دعوے اور جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئے ہیں ، آزاد اراکین سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے چار آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہو گئی ہے۔
آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن جیتنے والے 4 اراکین نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں کبیر والہ کے حسین جہانیاں گردیزی، ڈیرہ غازی خان کے حنیف خان پتافی اور لیہ سے سید رفاقت حسین اور بشارت حسین رندھاوا شامل ہیں۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے پیسوں اور وزارت کی پیش کش کی گئی لیکن ہمارا خیال ہے کہ جو عوام کے لیے بہتر ہے ہمیں وہ کرنا چاہیے۔بشارت رندھاوا کا کہنا تھا کہ الیکشن سے 7 روز پہلے تک تحریک انصاف کا ضلعی صدر تھا لیکن مجھ سے ٹکٹ لے کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ایک کرپٹ شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ان کا کہنا تحا کہ عوام نے بھی کرپٹ لوگوں کو مسترد کیا اور مجھے کامیاب کیا۔بشارت رندھاوا کا کہنا تھا کہ مجھے ن لیگ نے ٹکٹ کی آفر بھی کی لیکن ہم کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، ہم عمران خان کے سپاہی تھے اور ہیں کوئی بکاو مال نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف کا 123 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔(ذ،ک)
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی نے بات چیت کیلئے دعوت دی ہیں،خودحکومت بنائیں یاکسی کےساتھ ملکرمقصدعوام کی خدمت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جوبلوچستان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائے اس کےساتھ حکومت بنانے کیلئے تیارہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس
کے دوران سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل کی ملکیت بلوچستان کے عوام کوملنی چاہئے، کوشش ہے اتحادیوں کےساتھ مل کرحکومت بنائیں،بلوچستان میں کینسرہسپتال بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کو الیکشن میں کامیاب کرانے پربلوچستان کے عوام کامشکورہوں،الیکشن میں ہمارے امیدواروں کی کامیابی کو ہار میں تبدیل کردیا گیا،انہوں نے الزام عائد کیاکہ الیکشن کے نتائج کو 24 سے 72 گھنٹے تک لیٹ کیا گیا،این اے 264،271،272سمیت کئی حلقوں میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایک کمیشن بنایاجائے جو الیکشن میں ہوئی زیادتیوں کو دیکھے،بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے،خورشید شاہ اور جہانگیرترین نے بات چیت کی دعوت دی ہے،ان کا کہناتھا کہ بات چیت کے دروازے کسی پر بند نہیں کئے،جوبلوچستان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائے اس کےساتھ حکومت بنانے کیلئے تیارہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد وفاق میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کا اعلان آج کرے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف
عمران خان کو آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں نے طے کیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور مذکورہ عہدوں پر متفقہ امیدوار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ مشترکہ امیدواروں کے لیے اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکز میں حکومت سازی کے لیے کوشش کی تجویز پر پیپلز پارٹی نے فوری رضا مندی ظاہر نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سازی کے فیصلے کا مینڈیٹ مرکزی قیادت کے پاس ہے۔ اجلاس میں شریک ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ اس صورت میں پارلیمان سے باہر احتجاج کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ مولانا فضل الرحمان نے اصرار کیا کہ قومی اسمبلی جانے کی صورت میں پارلیمنٹ کے باہر بھی سخت احتجاج کیا جائے جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کیا۔ اجلاس کے دوران یہ بھی طے پایا کہ پارلیمان کے اندر اور باہر اسخت احتجاج کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، اس دوران احتجاج کے لیے مختلف شہروں کی نشان دہی بھی کی گئی۔ (ذ،ک)
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماء چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے
کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گیم نمبر مکمل ہو چکے ہیں، وہ خلائی مخلوق سے بچانے کیلئے آزاد امیدواروں کا نام فی الحال سامنے نہیں لائینگے۔جبکہ ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کسی نے رابطہ کیا نہ کسی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزاد اراکین سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور وہ جلد آزاد اراکین کے ساتھ مل کر مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے جس میں آزاد اراکین ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرینگے۔دوسری جانب چوہدری نثار نے رانا ثنااللہ کے دعویٰ کے تردید کردی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ میڈیا چوہدری نثار کے حوالے سے غیر مصدقہ اور من گھڑت خبریں چلانا بند کرے۔ ترجمان چوہدری نثار نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا نہ تو کسی سیاسی پارٹی سے رابطہ ہے اور نہ انہوں نے کسی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد وفاق میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کا اعلان آج کرے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا
گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں نے طے کیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور مذکورہ عہدوں پر متفقہ امیدوار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ مشترکہ امیدواروں کے لیے اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکز میں حکومت سازی کے لیے کوشش کی تجویز پر پیپلز پارٹی نے فوری رضا مندی ظاہر نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سازی کے فیصلے کا مینڈیٹ مرکزی قیادت کے پاس ہے۔ اجلاس میں شریک ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ اس صورت میں پارلیمان سے باہر احتجاج کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ مولانا فضل الرحمان نے اصرار کیا کہ قومی اسمبلی جانے کی صورت میں پارلیمنٹ کے باہر بھی سخت احتجاج کیا جائے جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کیا۔ اجلاس کے دوران یہ بھی طے پایا کہ پارلیمان کے اندر اور باہر اسخت احتجاج کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، اس دوران احتجاج کے لیے مختلف شہروں کی نشان دہی بھی کی گئی۔ (ذ،ک)
دبئی(ویب ڈیسک) عمران خان کے سب سے بڑے فنانسر عارف نقوی دنوں میں ہی اربوں ڈالر لٹا کر دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ عارف نقوی وہ آدمی ہیں جن کے متعلق ریحام خان نے بھی اپنی کتاب لکھا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی 2013ءکی انتخابی مہم کا 66فیصد خرچ اٹھایا
تھا۔ عارف نقوی ”دی ابراج گروپ‘ نامی انویسٹر آپریٹنگ کمپنی کے مالک تھے جس کا کاروبار افریقہ، ایشیائ، لاطینی امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور ترکی سمیت دنیا بھر میں پھیلا ہوا تھا۔ تاہم ان کی کمپنی کے کئی شراکت داروں کی طرف سے ”فنڈز کے استعمال میں بے قاعدگیوں“ اور ”رقوم کے نامناسب استعمال“ کے الزامات سے بات شروع ہوئی جس کا نتیجہ کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں نکلا۔ ان الزامات کی وجہ سے کمپنی کیمین جزائر کی عدالت میں رضاکارانہ طور پرعارضی تصفیے (Provisional Liquidation)یا کاروبار کے خاتمے کے لیے درخواست دائر کرنے پر مجبور ہو گئی۔ کمپنی کو امید تھی کہ عدالت کی نگرانی کمپنی کی تنظیم نو، سرمایہ کاروں سے مذاکرات اور ضرورت پڑنے پر اثاثوں کی فروخت میں مددگار ثابت ہو گی۔ ساتھ ہی کمپنی کے خلاف دائر دعوﺅں سے متعلق اسے مہلت بھی مل جائے گی۔اپنے کمپنی کے لیے 58سالہ عارف نقوی کی یہ کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئیں ، کیونکہ جب انہوں نے عدالت سے رجوع کیا، تب تک کمپنی دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔ چنانچہ اسے سنبھالنے کی تمام کوششیں بے سود رہیں اور عارف نقوی کو رواں سال جون میں ابراج کے کنٹرول سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ معروف اخبار
بلومبرگ نے حاصل کردہ دستاویزات کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ ابراج کئی سالوں سے شدید مالی مشکلات سے دوچار تھی اور اس کی آمدنی سے اس کے آپریٹنگ اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے تھے، جس پر اس نے قرض لینا شروع کیا اور عارف نقوی کے کمپنی کا کنٹرول چھوڑنے تک وہ 1ارب ڈالر کی مقروض ہو چکی تھی۔ ان میں سے ایک بڑے قرض دہندہ نے جب کمپنی کی پشت سے ہاتھ اٹھایا تو وہ دھڑام سے نیچے آ گری اور دیوالیہ ہو گئی، باقی بچے شدید مالی نقصانات، مقدمے اور عارف نقوی کا برباد ہو چکا تشخص۔اس وقت ابراج کم از کم 1.1ارب ڈالر کی مقروض ہے اور عدالت اس کے اثاثے فروخت کرکے قرض چکا رہی ہے۔ کمپنی پر سب سے زیادہ قرض کویت پبلک انسٹیٹیوشن فار سوشل سکیورٹی کا ہے جو 20کروڑ 53لاکھ ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر وہ اوکٹس فنڈ/حمید جعفر کی 20کروڑ ڈالر کی مقروض ہے۔ اس کے علاوہ وہ مشرق بینک کی 17کروڑ 75لاکھ ڈالر، کمرشل بینک آف دبئی کی 16کروڑ 63لاکھ ڈالر، نور بینک کی 10کروڑ ڈالر، سوشیئٹ جنریل(Societe Generale)کی 10کروڑ ڈالر، ایئر عریبیہ کی ساڑھے 7کروڑ ڈالر، فرسٹ گلف بینک کی 2کروڑ 86لاکھ ڈالر اور عرب نیشنل بینک کی 2کروڑ 11لاکھ ڈالر کی مقروض ہے۔ بلومبرگ کے مطابق عارف نقوی کا ’دی ابراج گروپ‘ تاش کے پتوں سے بنا ہوا گھر ثابت ہوا جو انتہائی کم وقت میں تباہ ہو گیا۔(ذ،ک)
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس سے مقامی سیاست اور پی ٹی آئی میں ہلچل پیدا ہو گئی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس سے مقامی
سیاست اور پی ٹی آئی میں ہلچل پیدا ہو گئی۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اور عاطف خان کے مابین اختلافات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں وزیرِاعلیٰ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے پر بضد ہیں اور کسی بھی صورت وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں،وہ پشاور اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں نمبر گیمز پوری کر سکتے ہیں، نمبر گیمز پوری ہونے کی صورت میں مجھے وزیرِاعلیٰ بنایا جائے ۔ادھر خبریں ہیں کہ پرویز خٹک کو وزیرِاعلیٰ بنانے کیلئے پشاور کے ایم پی ایز کی لابی بھی سرگرم ہو چکی ہے ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے پشاور سے نو منتخب ایم پی ایز سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک کو 6ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وہ وزرات اعلیٰ کے عہدے کیلئے اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں عمران خان نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران انہیں وفاقی حکومت میں عہدے کی پیشکش کی تھی ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے ذرائع کے مطابق عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں لیکن
پرویز خٹک کسی صورت وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس سپیکر ہاؤس پشاور میں بلایا جس کے ذریعے وہ عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔نو منتخب ایم پی ایز کی اس اہم بیٹھک میں وزیرِاعلیٰ کے قلمدان کے امیدوار عاطف خان اور شہرام ترکئی اور اس گروپ کے ارکان غیر حاضر تھے جس کی بنا پر اختلافات کی خبریں مزید تیزی سے گردش کرنے لگیں۔دوسری طرف پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے عمران خان جو فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔ارکان اسمبلی سے ملاقات جیت کی خوشی میں تھی،تحریک انصاف میں کوئی اختلاف اور گروپ بندی نہیں ۔(ذ،ک)
لاہور(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں 172ووٹ نہ لینے کے باوجود بھی تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان وزیراعظم منتخب ہو سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں 172ووٹ نہ لینے کے باوجود بھی تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان وزیراعظم منتخب ہو سکتے ہیں ،آئین کے تحت قومی اسمبلی کے کل
مشہور تجزیہ نگار الماس حیدر نقوی اپنی تحریر میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ ممبر ان کی اکثریت نہ رکھنے والا امیدوار بھی دوسری ووٹنگ میں اکثریت لینے کے لئے وزیراعظم منتخب ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کے سیکشن چار میں ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کو پہلی ووٹنگ کے دوران قومی اسمبلی کے کل ارکان میں سے آدھے ارکان کی اکثریت کی حمایت درکار ہو گی اور اگر کوئی امیدوار اتنی حمایت لینے میں ناکام ہو جاتا ہے تو پھر آئین کے تحت سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہو گی اور جو ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت کے ووٹ حاصل کر لے گا وہ وزیراعظم منتخب ہو جائے گا۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے ضوابط میں رول نمبر 35کے سب سیکشن چار میں ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے دوران اگر مقابلہ کرنے والے امیدوار دوبارہ دو سے زائد ہوں اور مقابلہ کرنے والا کوئی امیدوار پہلی رائے دہی میں مذکورہ اکثریت حاصل نہ کرے تو ا ن دو امیدواروں کے درمیان دوسری رائے دہی کرائی جائے گی جنہوں نے پہلی رائے دہی میں ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد حاصل کی ہو اور وہ امید وار جو موجوداور
رائے دہندہ اراکین کے ووٹوں کی اکثریت حاصل کرے گااس کے بطور وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کردیا جائے گا۔دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے پارٹی چیئرمین عمران خان جو فیصلہ کریں گے انہیں قبول ہوگا۔منتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں، میرے بارے میں عمران خان جو فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔اس سے قبل ذرائع نے نجی ٹی وی نیوز چینل کو بتایا تھا کہ عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتےہیں لیکن پرویز خٹک کسی صورت وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے اور عمران خان انہیں قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں۔ذرائع نےبتایا کہ پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس اسپیکر ہاؤس پشاور میں بلایا جس کے ذریعے وہ عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو وزٹ کر سکتے ہیں۔(ذ،ک)
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سربراہ نے ہندوستان کے سنی علماء سے ملاقات کے دوران کہاہے کہ اہلبیت ؑکی محبت سے دوری انحراف کا باعث ہے۔مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سربراہ’’ آیت اللہ محسن اراکی‘‘ نے ہندوستان کے سنی علماء سے ملاقات کے دوران کہاکہ اللہ اور اہلبیت ؑ سے محبت کا اثر مسلمانوں کی وحدت کی صورت میں نظر آتا ہے۔
انہوں نے قرآن کریم کی آیت ’قل إن کنتم تحبون الله فاتبعونی یحببکم الله‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ آیت میں اس نکتہ کی طرف تاکید کی گئی ہے اس محبت سے مراد اللہ تعالی کے تمام دستورات اور احکام کی پیروی کرنا ہے جو نبی اکرم (ص) کی جانب سے مسلمانوں تک پہنچے ہیں۔
موصوف سربراہ نے واقعی اور حقیقی محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء متاخرین کا عقیدہ ہے کہ انسان کی خلقت کا ہدف یہ ہے کہ انسان اپنے اور خالق کے درمیان محبت کے رابطے کو پہچانے اور یہ محبت دو طرفہ ہو۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں کہا کہ اللہ اور اہلبیت ؑ سے محبت اور عشق مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اخوت کا باعث ہے کیوں کہ محبت دلوں کو ایک کرتی ہے ایسی وجہ سے محمد مصطفی (ص) کی رسالت کا اجربھی محبت کی صورت میں مانگا گیا’ قل لا اسألکم علیه اجراً الا المودة فی القربى ‘ ۔
انہوں نے اس آیت میں ’اجر ‘ کا معنیٰ بیان کرتے ہوئے کہاکہ نبی مکرم (ص) اور اہلبیت ؑ کی پیروی اور ان سے عشق ہی رسالت کا حقیقی اجراور صلہ ہےاوریہ وہی عشق ہے جو مسلمانوں کو سنت پیغمبر (ص) کی پیروی کی ہدایت کرتا ہے اورصراط مستقیم پر باقی رہنے کا ضامن بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم اور شیطانی وسوسوں کی پیروی اس وقت وجود میں آتی ہے جب انسان اہلبیت ؑ کی محبت اور پیروی سے دور ہو جاتا ہے۔موصوف سربراہ نے کہا کہ اسلامی عرفان اور تصوف اہلبیت ؑ کی محبت کی بیناد پر قائم ہے اور تنہا راستہ ہے جو انسان کو اللہ تعالی تک پہچاتا ہے۔
آپ نے ’کنز العمال‘ میں موجود رسول اللہ (ص) کی حدیث جو مسلمانوں میں حقیقی وحدت اور اخوت کی طرف اشارہ کرتی ہے بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول(ص) نے فرمایاکہ ستارے انسان کو سمندرمیں غرق ہونے نہیں دیتے اور میرے اہلبیت ؑ میری اُمت کی نجات اوراُمت میں وحدت کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ کی محبت اُمت مسلمہ میں سے اختلاف کو دور کرتی ہے اورمسلمانوں میں وحدت اور اخوت کا مطلب اہلبیت ؑکی محبت کے حکم پر عمل کرنا ہےکیونکہ رسول اکرم (ص) نے فرمایاکہ’ قرّبوا و لاتنثروا‘یعنی ایک دوسرے کے نزدیک ہو اورآپس میں جدائی مت ڈالو۔
اپنے خطاب کے آخر میں آیت اللہ محسن اراکی نے مزیدکہا کہ جب سے بعض مسلمان ممالک میں قتل و غارت گری نے شدت اختیار کی ہے اُمت مسلمہ مشکلات اور مصائب سے دوچار ہےاور بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ کچھ اسلامی ممالک اپنے برادراسلامی ملک کے خلاف صہیونی اور باطل طاقتوں کی مدد کے خواہاں ہیں۔
The post اہلبیت (ع) کی محبت سے دوری انحراف کا باعث ہے،آیت اللہ محسن اراکی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سوچی اجلاس کے دوران روس، ایران اور ترکی کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیفن ڈی مستورا اور شام میں امن کے ضامن تین ملکوں روس، ایران اور ترکی کے نمائندہ وفود کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا دسواں دور روس کے ساحلی شہر سوچی میں شروع ہوگیا ہے۔سوچی میں آستانہ مذاکرات کے دسویں دور کی سرپرستی بھی ایران، روس اور ترکی کررہے ہیں۔
مذکورہ تینوں ممالک شام میں امن اور جنگ بندی کے ضامن ممالک کے طور پر شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کررہے ہیں۔سفارتی امور میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی حسین جابری انصاری سوچی مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔ جس کے دوران شام کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔امریکہ شام کے بارے میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہے۔
The post سوچی اجلاس : شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام پر گفتگو appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب میں سارک کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے ایک بڑے فنانسر وینو گوپال دھوت کے مطابق بھارتی وزیر اعظم
نریندر مودی کے دفتر سے انہیں پاکستان جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ وینو گوپال دھوت بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ویڈیو کون کے چیئرمین بھی ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کو الیکشن 2018 میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو مبارک باد بذریعہ ٹیلی فون دی۔عمران خان سے گفتگو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی۔اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی اور کئی دیگر عالمی رہنما بھی عمران خان کو فون پر الیکشن جیتنے کی مبارک باد دے چکے ہیں۔اشرف غنی نے عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبل کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ افغان صدر کا عمران خان سے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بھائی چارے، ہمسائیگی اور دوستی کے دیرینہ رشتوں سے منسلک ہیں۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان افغانستان میں بہت مقبول اور نوجوانوں کے ہیرو ہیں، افغان نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ہی افغانستان میں کرکٹ کو فروغ ملا۔(ذ،ک)
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگران حکومت ایون فیلڈریفرنس میں سزاپانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں جائیدادضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام ہوگئی اب نئی حکومت اس فیصلے پرعملدرآمدکرائے گی۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آئے 3ہفتے گزرگئے لیکن
نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبطگی کی ہدایت نہیں کی گئی اور نگران حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔تاہم ملک میں عام انتخابات کا کامیاب انعقاد ہو چکا ہے اس لئے اب نئی حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرائے گی۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے جب کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔احتساب عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرموں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کیے جانے کے بعد اپنے تحریری حکم نامے میں قرار دیا تھا کہ وکلا صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیربحث لانے کی ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف ناساز طبیعت کے باعث ڈاکٹروں کے مشورے سے پمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر اڈیالہ جیل
میں قید ہیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 13 جولائی کو وطن واپس لوٹے تو دونو کو طیارے سے ہی گرفتار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکلاء صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ تحریر کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور دیگر کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی جاچکی ہے جس پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں نواز شریف اور دیگر کی اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ عدالت نے کہا ہے کہ نیب ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر معاونت کے لیے افسر بھی مقرر کرے۔(ذ،ک)
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے ساتھ جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک سروے کے مطابق بھارت کو خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کی بنیادی
وجہ بھارت میں آئے دن خواتین کو حراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا رپورٹ ہونا ہے اور اس کا اعتراف بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اداکارائیں کرچکی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے بھی اس حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روک اسٹار ، مرڈر تھری اور پدماوت جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے جنسی استحصال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم نگری میں آنے کے لیے میں بھی جنسی استحصال کا سامنا کر چکی ہوں لیکن میں اس قابل تھی کہ میں اس کے خلاف کھڑی رہی اور ڈٹ کا اس کا سامنا کیا اور اپنے آپ کو اس عمل سے دور رکھا تاہم مجھے اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں کام نہ ملنے کی وجہ سے بہت روئی، لیکن کبھی اپنے فیصلے پر افسوس نہیں کیا بلکہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ ہر نئی لڑکی کو فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ یہاں لڑکیوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھا جاتا ہے اس بات کا اندازہ مجھے خود پر بیتنے کے بعد
با خوبی ہوگیا ہے۔ادیتی نے مزید انکشاف کیا کہ ’میرے انکار کرنے کے بعد مجھے 8 ماہ تک کوئی کام نہیں ملا لیکن اس کے باوجود میں نے ہار نہیں مانی کیوں کہ مجھے احساس تھا کہ میرا یہ فیصلہ مجھے میرے اور کام کرنے میں مضبوط تر بنائے گا۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے قریبی دوست اور امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ رواں سال ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔گزشتہ سال کے اختتام سے بالی وڈ میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور 30 سال سے زیادہ عمر والی اداکارائیں بھی پیاگھر سدھار رہی ہیں۔رواں سال 8 مئی کو 33 سالہ سونم کپور نے دہلی کے بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کی تو وہیں 37 سالہ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی خاموشی کے ساتھ 10 مئی کو اپنی نئی اننگز کا آغاز کر لیا۔نیہا نے اداکار انگد بیدی سے شادی کی ہے اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں لیکن اب 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔آج کل پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نکس جون کے ساتھ معاشقے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب جنگلی بلی کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔(ذ،ک)
آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے پولیس نے تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کردیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چاقو اور اسلحہ بردار افراد کے حملے میں دو امریکی باشندوں سمیت چار غیرملکی سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے جب کہ دو سیاح زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہلاک و زخمی ہونے والے سیاحوں میں امریکی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے شہری شامل ہیں جو سائیکلنگ کررہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔ قبل ازیں ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کی ہلاکت روڈ ایکسیڈنٹ میں ہوئیں تاہم اب واضح ہوا ہے کہ یہ ایک منظم حملہ تھا جس میں ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ چاقوؤں اور آتشیں اسلحے سے لیس تھے، ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ دو سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب تاجک پولیس نے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس نے حملے میں ملوث مزید تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
The post تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں 4 غیرملکی سیاح ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں تیز بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے دو صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ اس دوران امدادی کام سرانجام دینے والے 3 فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
میانمار میں فلاحی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ دو صوبوں میں صورت حال نہایت ابتر ہے، ہزاروں بے گھر افراد کی محفوظ مقام پر آباد کاری اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم دیگر تنظیموں کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یونیسیف بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے متاثرہ افراد کی محفوظ مقام پر منتقلی اور کیمپوں میں حفاظتی اقدام اور صحت کی سہولیات مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
The post میانمار میں سیلاب سے 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
Hello, my name is Jack Sparrow. I'm a 50 year old self-employed Pirate from the Caribbean.
Learn More →