اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگران حکومت ایون فیلڈریفرنس میں سزاپانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں جائیدادضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام ہوگئی اب نئی حکومت اس فیصلے پرعملدرآمدکرائے گی۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آئے 3ہفتے گزرگئے لیکن
نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبطگی کی ہدایت نہیں کی گئی اور نگران حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔تاہم ملک میں عام انتخابات کا کامیاب انعقاد ہو چکا ہے اس لئے اب نئی حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرائے گی۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے جب کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔احتساب عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرموں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کیے جانے کے بعد اپنے تحریری حکم نامے میں قرار دیا تھا کہ وکلا صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیربحث لانے کی ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف ناساز طبیعت کے باعث ڈاکٹروں کے مشورے سے پمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر اڈیالہ جیل
میں قید ہیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 13 جولائی کو وطن واپس لوٹے تو دونو کو طیارے سے ہی گرفتار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکلاء صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ تحریر کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور دیگر کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی جاچکی ہے جس پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں نواز شریف اور دیگر کی اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ عدالت نے کہا ہے کہ نیب ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر معاونت کے لیے افسر بھی مقرر کرے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2mXgGtS
via IFTTT
No comments:
Write komentar