Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 31 July 2018

سوچی اجلاس : شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام پر گفتگو

 

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سوچی اجلاس کے دوران روس، ایران اور ترکی کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیفن ڈی مستورا اور شام میں امن کے ضامن تین ملکوں روس، ایران اور ترکی کے نمائندہ وفود کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا دسواں دور روس کے ساحلی شہر سوچی میں شروع ہوگیا ہے۔سوچی میں آستانہ مذاکرات کے دسویں دور کی سرپرستی بھی ایران، روس اور ترکی کررہے ہیں۔

مذکورہ تینوں ممالک شام میں امن اور جنگ بندی کے ضامن ممالک کے طور پر شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کررہے ہیں۔سفارتی امور میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی حسین جابری انصاری سوچی مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔ جس کے دوران شام کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔امریکہ شام کے بارے میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہے۔

The post سوچی اجلاس : شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام پر گفتگو appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2AraZhz
via IFTTT

No comments:
Write komentar