کراچی(ویب ڈیسک) پیسے لے کر یا دے کر جو آئیگا وہ ملک کیلئے کیا کرے گا، ضمیر کیوں بیچ رہے ہو غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ،شرم آنی چاہیے ، ویڈیو پیغام میں رو پڑے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں
لگوا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا احتساب نچلی سطح تک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہر آدمی لگا ہوا کہ مجھے کیا ملے گا کیا اس لئے ووٹ لئے ، کسی کے پاس کوئی ویژن نہیں کو ئی پلان نہیں ، سوائے پیسے کے ،چیف جسٹس ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں۔ ا نکا کہنا تھا جو پیسے لے کر یا دے کر آئیگا وہ ملک کیلئے کیا کرے گا۔ویڈیو پیغام میں وہ رو پڑے اور کہا کہ غریبوں کو دیکھو ان کے پاس کھانے کو نہیں ،ان کے بچے پڑھ نہیں رہے ،شرم آنی چاہیے تم لوگ پیسہ پیسہ کر رہے ہو، کہاں لے کر جائیں گے یہ پیسہ؟ تمہیں اللہ کے قانون کا نہیں پتہ تم خود اس دلدل میں پھنس جاؤ گے ۔انہوں نے کہاعوام نے تمہیں ووٹ دیا تم عوام کے ضمیر کیوں بیچ رہے ہو۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں قومی اسمبلی کا ایوان 328 سے 330 کا ہے جس میں سے 168 اراکین کی حمایت
پی ٹی آئی کو مل گئی ہے جس میں خواتین اور اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان کی پارٹی کو مطلوبہ نمبرز حاصل ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہاؤس 371 کا ہے لیکن اس وقت کی صورت حاصل میں یہ اعوان 360 کے لگ بھگ رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 180 نشستیں ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے فارمولا طے پایا ہے، وہ پنجاب اور مرکز دونوں میں شراکت دار ہوگی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف سے ہی ہوگا جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کو نمائندگی دی جائے گی جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے پارٹی رہنما جہانگیر ترین جلد ملاقات کریں گے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LVmYZm
via IFTTT
No comments:
Write komentar