Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 31 July 2018

میانمار میں سیلاب سے 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک

 

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں تیز بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے دو صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ اس دوران امدادی کام سرانجام دینے والے 3 فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

میانمار میں فلاحی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ دو صوبوں میں صورت حال نہایت ابتر ہے، ہزاروں بے گھر افراد کی محفوظ مقام پر آباد کاری اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم دیگر تنظیموں کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یونیسیف بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے متاثرہ افراد کی محفوظ مقام پر منتقلی اور کیمپوں میں حفاظتی اقدام اور صحت کی سہولیات مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

The post میانمار میں سیلاب سے 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2NVeX3K
via IFTTT

No comments:
Write komentar