Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 31 July 2018

تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں 4 غیرملکی سیاح ہلاک

 

آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے پولیس نے تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کردیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چاقو اور اسلحہ بردار افراد کے حملے میں دو امریکی باشندوں سمیت چار غیرملکی سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے جب کہ دو سیاح زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاک و زخمی ہونے والے سیاحوں میں امریکی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے شہری شامل ہیں جو سائیکلنگ کررہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔ قبل ازیں ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کی ہلاکت روڈ ایکسیڈنٹ میں ہوئیں تاہم اب واضح ہوا ہے کہ یہ ایک منظم حملہ تھا جس میں ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ چاقوؤں اور آتشیں اسلحے سے لیس تھے، ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ دو سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب تاجک پولیس نے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس نے حملے میں ملوث مزید تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

The post تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں 4 غیرملکی سیاح ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LR5ZqT
via IFTTT

No comments:
Write komentar