نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک لڑکی کو پتے میں پتھری کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب اس نے زیادہ مقدار میں مصالحے دار چپس کھانا عادت بنالیا، مگر کیا مصالحے دار چپس واقعی پتے میں خرابی کا باعث بن سکتے ہیں؟17 سالہ رینی کریگ ہیڈ ہفتہ بھر میں بہت زیادہ مرچوں والے چپس کے 4 پیکٹ کھانے کے عادی تھی مگر پھر اسے اکثر پیٹ میں شدید درد رہنے لگا اور پتے کی سرجری کروا کر اس عضو کو نکلوانا پڑا۔اس حوالے سے اب طبی ماہرین کی رائے سامنے آئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق مصالحے دار غذائیں پتے کے مسائل،
کا خطرہ نہیں بڑھاتیں مگر چربی والی غذائیں جیسے چپس ضرور خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھےن والے ماہرین کے مطابق مرچوں سے ضروری نہیں کہ پتے میں پتھری یا مسائل کا سامنا ہو، مگر غذائی چربی کا زیادہ مقدار میں استعمال اس کا باعث ضرور بن سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر مرچوں والے چپس یا اسنیکس میں چربی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چپس سے پتے کے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ بہت زیادہ مقدار میں کھائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مرچوں والی اشیاءکھانے سے معدے کے امراض اور درد کا سامنا ہونے کا امکان بڑھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی پسند کی چپس ضرور کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر، تاکہ کسی مرض کا خطرہ نہ بڑھ سکے۔
The post کیا مصالحے دار چپس پتے کے امراض کا باعث بنتے ہیں؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LL9Ju4
via IFTTT


No comments:
Write komentar