Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 31 July 2018

خیبر پختونخوا میں وزارت اعلیٰ کی جنگ۔۔۔۔۔ اندرونی کہانی کیا ہے ؟ کسے کس بات پر اور کیسے راضی کیا گیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس سے مقامی سیاست اور پی ٹی آئی میں ہلچل پیدا ہو گئی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس سے مقامی

سیاست اور پی ٹی آئی میں ہلچل پیدا ہو گئی۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اور عاطف خان کے مابین اختلافات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں وزیرِاعلیٰ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے پر بضد ہیں اور کسی بھی صورت وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں،وہ پشاور اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں نمبر گیمز پوری کر سکتے ہیں، نمبر گیمز پوری ہونے کی صورت میں مجھے وزیرِاعلیٰ بنایا جائے ۔ادھر خبریں ہیں کہ پرویز خٹک کو وزیرِاعلیٰ بنانے کیلئے پشاور کے ایم پی ایز کی لابی بھی سرگرم ہو چکی ہے ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے پشاور سے نو منتخب ایم پی ایز سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک کو 6ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وہ وزرات اعلیٰ کے عہدے کیلئے اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں عمران خان نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران انہیں وفاقی حکومت میں عہدے کی پیشکش کی تھی ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے ذرائع کے مطابق عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں لیکن

یہ بھی پڑھیںخبردار ،یہ لوگ تم سے اپنا آپ کیش کروا رہے ہیں ، ان سے بچو اور احتساب کے لیے یہ طریقہ اختیار کرو ۔۔۔۔۔جاوید میانداد نے روتے ہوئے یہ مشورہ کسے دے ڈالا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

یہ بھی پڑھیں ہماری مجبوری تھی کہ ہم ۔۔۔!فوج کو سعودی عرب بھیجنے کے معاملے پر اہم ترین لیگی رہنما عمران خا ن کے خلاف جھاگ بہاتے بہاتے اپنی ہی پارٹی کے خلاف ایسا انکشاف کر بیٹھا کہ پورے پاکستان میں ہلچل مچ گئی

پرویز خٹک کسی صورت وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس سپیکر ہاؤس پشاور میں بلایا جس کے ذریعے وہ عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔نو منتخب ایم پی ایز کی اس اہم بیٹھک میں وزیرِاعلیٰ کے قلمدان کے امیدوار عاطف خان اور شہرام ترکئی اور اس گروپ کے ارکان غیر حاضر تھے جس کی بنا پر اختلافات کی خبریں مزید تیزی سے گردش کرنے لگیں۔دوسری طرف پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے عمران خان جو فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔ارکان اسمبلی سے ملاقات جیت کی خوشی میں تھی،تحریک انصاف میں کوئی اختلاف اور گروپ بندی نہیں ۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2NWQf32
via IFTTT

No comments:
Write komentar