Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 31 July 2018

بارش ، بارش ، بارش : آج پنجاب کے کن شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں ، ژوب، قلات، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے ،

دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بارکھان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت اس سے قبل صرف دو صارفین کے درمیان محدود تھی لیکن اب اس میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی دستیاب کردیا گیا ہے۔یوں تو واٹس ایپ ویڈیو کال فیچر 2016 میں متعارف کیا گیا تھا، مگر اس میں گروپ ویڈیو کال کی سہولت موجود نہیں تھی، لیکن اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس مشکل کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔واٹس ایپ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز سے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے تحت بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں۔اس فیچر کی مدد سے صارف جہاں اور جس وقت چاہے با آسانی اپنے دوستوں سے ویڈیو کال کرسکے گا۔گروپ ویڈیو کال کرنے کے لیے ویڈیو کال کے آپشن میں جانا ہوگا اور اوپر دائیں جانب دیئے گئے add participant کے

یہ بھی پڑھیںبے باک اداکارہ میا خلیفہ کو میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے جسم کے نازک ترین حصہ پرشدید چوٹ ، جسم کے اہم حصے سے محروم ہونے کے بعد وہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں ہماری مجبوری تھی کہ ہم ۔۔۔!فوج کو سعودی عرب بھیجنے کے معاملے پر اہم ترین لیگی رہنما عمران خا ن کے خلاف جھاگ بہاتے بہاتے اپنی ہی پارٹی کے خلاف ایسا انکشاف کر بیٹھا کہ پورے پاکستان میں ہلچل مچ گئی

یہ بھی پڑھیں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ،2002 کی پیش گوئی درست ثابت،مگر اس پیشگوئی میں نواز شریف کے حوالے سے کیا کہا گیا تھا ؟ میاں صاحب کے ساتھ اب کیا ہونے والا ہے ؟ ناقابل یقین انکشافات

آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس میں صارف اپنے تین دوستوں کو کال ملا کر بات کرسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گروپ ویڈیو کال کی سہولت فیس بک میں بھی موجود ہے جس میں بیک وقت 50 صارفین سے ویڈیو کال ہوسکتی ہے جب کہ اسنیپ چیٹ میں 16 صارفین سے ایک ہی وقت میں ویڈیو چیٹ ہوسکتی ہے۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KejJqR
via IFTTT

No comments:
Write komentar