لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور نیب میں پلی بارگین کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے تفتیش کی ہے۔ کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی بھی برہم ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کرچکی ہے۔
آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد میں نیب قوانین سے پلی بارگین کی شق کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب اہلکاروں نے اعلی سرکاری افسر کو ہراساں کیا اور ماورائے عدالت ان کی کردار کشی کی، جبکہ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور انسانی وقار کے منافی ہیں۔
The post پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F2UZQu
via IFTTT
No comments:
Write komentar