Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 February 2018

اسحاق ڈار کے استعفے کے بعد نیا وفاقی وزیر خزانہ کسے بنایا جا رہا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والا دبنگ نام سامنے آ گیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری ہو رہی ہے تاہم ایسے شواہد نظر آ رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کو خزانہ کا چارج دینے کی تیاری ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ

تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹرز رقا تو (ن)لیگ والوں کے پیچھے ہی پڑ گئیں،نااہلی کے موسم میں شریفوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفی کے بعد سے اب تک خزانہ اور ریونیو کو دو مختلف افراد کے ذریعہ چلایا جاتا رہا ہے جس سے خزانہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ریونیو اور خزانہ کو اہم امور پر ایک فرد کی نگرانی میں دینا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ ریونیو اور خزانہ کو ہارون اختر خان کی نگرانی میں دیدیا جائے جبکہ موجودہ مشیر خزانہ وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ہارون اختر خان کو پہلے ہی وفاقی وزیر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور (مبشر حسن/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان میں پارلیمانی پارٹیوں کیلئے ہمیشہ سینٹ کا الیکشن پیچیدہ اور تکلیف دہ عمل ہوتا ہے جب بھی سینٹ کا الیکشن ہوتا ہے سیاسی جماعتوں کو اپنے ارکان کو اس پیچیدہ عمل کو سلجھانے کیلئے سبق پڑھانا پڑتا ہے۔ موجودہ سسٹم کے تحت سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کے ذریعے متناسب نمائندگی کو سمجھنا بہت سے ارکان کیلئے مشکل ہے۔ 2012ء میں سینٹ الیکشن میں اس سسٹم کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو ایک سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑا اس وقت اگر پی پی پی کے ارکان طریقہ کار کو سمجھتے تو وہ سیٹ آرام سے حاصل کر سکتے تھے لیکن ٹیکنیکل گرائونڈ پر آزاد امیدوار محسن لغاری جیت گئے تھے۔ موجودہ سسٹم کے تحت ہر رکن اسمبلی کا ایک ووٹ شمار ہوتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بعض حالات میں سنگل ووٹ دوسرے امیدواروں کو ٹرانسفرایبل ہوتا ہے ان حالات سے نبٹنے اور ٹیکنیکل غلطی سے بچنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ارکان کے گروپ تشکیل دیئے ہیں ہر گروپ 47 ارکان پر مشتمل ہے جو ایک امیدوار کو ووٹ دے گا اس طرح 7 جنرل نشستوں کیلئے 7 گروپ ہیں 2 خواتین اور علماء نشستوں کیلئے اور ایک گروپ غیر مسلم نشست کیلئے ہے۔(ش س م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2CNU5p4
via IFTTT

No comments:
Write komentar