Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 February 2018

احد چیمہ اور انکی ہمشیرہ کے طلسماتی کارنامے۔۔۔۔۔ دنگ کر ڈالنے والی تحقیقاتی رپورٹ کا دوسرا اور آخری ملاحظہ کیجیے

 

لاہور (ویب ڈیسک) زاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔اس کالم نگار کو کامل دو برس پیرا گاؤن کے دفتر کے چکر لگانے پڑے تھے کہ ہمارے پیارے ماموں یٰسین کے ساتھ نوسر بازوں کے ٹولے نے فراڈ کیا تھا مجھے پیراگون پہنچتے ہی احساس ہوتا تھا

نامور کالم نگار محمد اسلم خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔کہ جیسے بنارسی ٹھگوں کے کسی اڈے پر پہنچ گیا ہوں بعد ازاں انکشاف ہوا کہ اس گھوٹالے کے پیچھے ایک وزیر ہیں۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015کو معاہدہ کیا۔16ہزار غریب اور متوسط شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔3 سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ اس دوران احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے 14ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ لاہور کاساکمپنی کو دیدیا کاسا کمپنی 3کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکو اور چائینہ گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ان کمپنیوں کو 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی بتایا جاتا ہے۔کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا۔ تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے حاصل ہونے والے مواد اور چند اہم ٹیلی فون کالز کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے۔ ترجمان نیب نے کہاکہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود قانون، میرٹ اور شفافیت کے مروجہ اصولوں کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ کسی دھمکی، سرزنش، احتجاج یا تنبیہ کو رکاوٹ نہیں بننے دے گا۔ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر ہوئی۔

نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اورصرف پاکستان، آئین اور عوام سے ہے۔ نیب لاہور میں رینجرز کی تعیناتی احد چیمہ کی حفاظت اور متعلقہ ریکارڈ کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف مال روڈ پر لیبر لیگ فیڈریشن نامی تنظیم کی جانب سے بینر لگائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی حیثیت سے احد چیمہ نے 168اہلکاروں کو کرپشن کے الزام میں برطرف کیا۔ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کے اہم کردار فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پنجاب اور نیب میں بیان بازی پہلے ہی شدت اختیار کرچکی ہے۔ ترجمان نیب نے پنجاب حکومت کے الزامات بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ احدچیمہ نے 2015 میں بسم اللہ انجینئرنگ کوٹھیکہ دیا، جو چوتھے درجے کی کمپنی تھی اور 15کروڑ تک کے کام کے لیے اہل تھی۔ احد چیمہ کی وجہ سے حکومت کو 45کروڑ 50 لاکھ روپے کے لیکوڈیشن نقصانات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی 20 کنال اراضی چیمہ نے لاہور کینٹ میں حاصل کی جو ان کے بھائی، احمد سعید چیمہ، بہن سعدیہ منصور اور کزن کے نام پر ہے۔ ترجمان کے مطابق بسم اللہ انجینئرنگ کے پاس

پرویزمشرف نے چوہدری نثار اورشہبازشریف سے ’’خاص تعلقات‘‘ کا اعتراف کرلیا،شہبازجب بھی مجھ سے ملنے آتے تھے تو ان سے کس موضع پر بات ہوتی تھی؟ دنگ کر ڈالنے والے انکشافات ہو گئے

90 فیصد شیئر تھے، جبکہ اسپارکو اور چائنہ فرسٹ میٹالوجیکل گروپ کے پاس صرف 10فیصد شیئر تھے۔ اور تینوں کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کو 24 مارچ 2015 کو کام کا ٹھیکہ دیا گیا۔ نئے انکشافات کے مطابق ڈویلپرز کی جس کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا وہ سی 4 درجہ کی کمپنی تھی اور آشیانہ اقبال اسکیم بننے سے قبل ہی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پر نوازشات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ کمپنی یہ تعمیرات 50 برس میں بھی مکمل نہیں کرسکتی تھی۔ وزیر ِقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر سول افسروں کو تحفظات ہیں جبکہ عمران خان نے سول افسروں پر جو الزامات لگائے وہ قابلِ مذمت ہیں نیب کا یہ اپنا خوف ہے کہ انہوں نے اپنے دفتر کے باہر رینجرز تعینات کردی۔ نیب کو چاہیے تھا کہ وہ احد چیمہ کو کرپشن کے ثبوت ملنے پر گرفتار کرتے۔ بغیر ثبوت گرفتاری غیر قانونی ہے۔( ش س م)

سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ،عام انتخابات 2018ء میں گوجرانوالہ کی چھ قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق کھلاڑیوں کو خوش کردینے والی خبر آ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2ovFFpm
via IFTTT

No comments:
Write komentar