اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی نائب معاون نیشنل سیکیورٹی کونسل برائے جنوبی ایشیا لیزا کرٹس نے کہا ہےکہ پاکستان میں منی لانڈرنگ و دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام کے نفاذ میں خامیاں ہیں۔امریکی صدر کی نائب معاون نیشنل سیکیورٹی کونسل جنوبی ایشیا لیزا کرٹس نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقات کیں اور گزشتہ روز دفتر خارجہ میں انہوں نے وفد کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
امریکی سفارتخانے نے لیزا کرٹس اور پاکستانی اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیزا کرٹس نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
امریکی اعلامیے کے مطابق لیزا کرٹس نے کہا کہ پاکستان اپنی زمین پر حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گردوں کی موجودگی پر توجہ دے، پاکستان میں منی لانڈرنگ و دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام کے نفاذ میں خامیاں ہیں۔
امریکی صدر کی نائب معاون کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ عزم پر مبنی نئے تعلقات کی جانب گامزن ہوناچاہتا ہے، مل کر علاقائی استحکام وسلامتی کے لیے بننے والے دہشت گرد گروہوں کو شکست دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق لیزا کرٹس نے کہا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے پُرامن مستقبل کے مشترکہ خواب کے لیے بھی خطرہ ہیں، جنوبی ایشیا پر امریکی حکمت عملی مستحکم و پرامن افغانستان کےموقع کی عکاس ہے، افغانستان میں امن کاموقع جنوبی ایشیا میں داعش کو ہرانے میں مدد گار ہوگا جب کہ افغانستان میں قیام امن افغانیوں کی باعزت وطن واپسی میں بھی مددگار ہوگا۔
The post پاکستان میں دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام میں خامیاں ہیں، نائب معاون امریکی صدر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2HOW14m
via IFTTT
No comments:
Write komentar