اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیلین سُپر اسٹار فٹبالر اور فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ کھلاڑی نیمار جونیئر ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے 6 ہفتوں کے لیے فٹبال کے کھیل سے دور ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ چیمپیئنز لیگ میں اپنی روایتی حریف ٹیم ریال میڈریڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فرانسیسی لیگ ’لیگ 1‘ کے دوران پی ایس جی اور مارسیلے کے مابین ہونے والے میچ کے دوران نیمار جونیئر اچانک گر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹریچر کی مدد سے،
گراؤنڈ کے باہر لے جایا گیا فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اس میچ نیمار نے پی ایس جی کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے، تاہم انہوں نے میچ کے دوران اچھا کھیل پیش کیا تھا جس میں ان کی ٹیم کو 0-3 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔خیال کیا جارہا تھا کہ پی ایس جی چیمیپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں ریال میڈریڈ کے خلاف نیمار کے ساتھ میدان میں اترے گی تاہم یہ چہ مگوئیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب نیمار کے والد نیمار سینئر نے اس بات کی،
تصدیق کی کہ ان کے بیٹےکے تخنے کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے,وہ 6 ہفتے تک آرام کریں گے اور کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیمار جونیئر کو ڈاکٹروں نے 6 سے 8 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برازیلین سُپر اسٹار کے تخنے کا آپریشن کیا جائے گا یا نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ایس جی فٹبال کلب کے کوچ انائی ایمرے نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نیمار جونیئر کے آپریشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے برازیلین میڈیا کی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ دنیا کے مہنگا ترین فٹبالر کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کا آپریشن کیا جائے گا۔
The post نیمار جونیئر انجری کا شکار، ریال میڈریڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Fd98y2
via IFTTT
No comments:
Write komentar