انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی عدالت نے اسکول میں ملازمت کے دوران 18 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے شخص کو ریکارڈ 572 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترک اخبار حریت ڈیلی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی صوبے ادیامَن کی عدالت نے اسکول کے ملازم کو بچوں کے استحصال کا جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔
مجرم کو بچوں کے جنسی استحصال سمیت کئی جرائم کا مرتکب پانے پر عدالت نے سزا سنائی اور اسے 18 لڑکوں میں سے ہر ایک سے جنسی زیادتی پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ترکی کی ڈوگان نیوز ایجنسی اور حریت ڈیلی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مجرم کو بچوں کو ان کی آزادی سے محروم کرنے، ان سے بداخلاقی کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے سمیت دیگر جرائم پر 32 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی، جس کے بعد مجرم کی کُل سزا 571 سال 11 اور 25 دن بن گئی۔
مجرم نے مذہبی تعلیم فراہم کرنے والے ہائی اسکول امام حتیپ میں 2012 میں ملازمت کا آغاز کیا اور 2013 سے 2015 کے درمیان وہیں مقیم رہا۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک موقع پر تو اسکول کے سابق کلینر نے بچوں پر جسمانی تشدد کیا، انہیں فحش فلمیں دیکھنے اور سگریٹ نوشی پر مجبور کیا اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔
بچوں کے جنسی استحصال کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا میں بچوں سے جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات نے پورے ترکی کو جھنجوڑ دیا۔عوام کے غم و غصے کے بعد حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کے اقدامات تجویز کرنے کے لیے 6 وزراء پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا۔
The post ترکی: بچوں کے ’جنسی استحصال‘ کے مجرم کو 572 سال قید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oG1T7A
via IFTTT
No comments:
Write komentar