Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 February 2018

سعد الحریری دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے!

 

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق بیروت میں سعودی سفیر نے سعد الحریری کو دورہ ریاض کی دعوت دی ہے۔پچھلے سال اکتوبر کا مہینہ تھا کہ جس میں الحریری کے عجیب و غریب دورہ سعودیہ کی خبریں آنے لگی تھیں جس میں اسی دوران انہوں نے لبنان کی وزارت عظمیٰ سے استعفا دے دیا۔ ’سعد الحریری‘ نے تب ایک ٹی وی چینل پر اپنے استعفا کے دوران، ایران اور لبنانی ’حزب اللہ‘ کے خلاف بہت سخت لہجہ اختیار کردیا تھا۔

بہت ساری کھینچا تانی اور اس ہنگامی اور مرموز ہنگامی استعفیٰ اور ان کی ممکنہ گرفتاری کی خبریں پھیلتے ہی آخر کار دو ہفتے بعد لبنانی وزیر اعظم اپنے ملک واپس آگئے اور اب پیر کے دن، لبنانی وزیر اعظم کے دفتر نے سعودیہ کی جانب سے ان کو دعوت ملنے کی خبر دی ہے۔دفتر کے مطابق، لبنانی وزیراعظم جلد سے جلد مذکورہ دعوت کو لبیک کہتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔

سعد الحریری نے اپنے تازہ ترین بیانات میں ایک انٹرویو کے دوران یہ کہا ہے کہ ان کے سعودیہ اور خاص طور پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

The post سعد الحریری دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے! appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oBLocx
via IFTTT

No comments:
Write komentar