صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی عوام نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لئے صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔العالم کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کئے جانے والے اس مظاہرے میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے اور محمد بن سلمان کو جنگی مجرم قرار دیا۔یمنی عوام اس سے قبل بھی یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور یمن کے محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔
دریں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے مختلف علاقوں پر دس بار بمباری کی۔سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ میں بھی کئی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
The post یمن جارحیت پر محمد بن سلمان کے خلاف کیس چلائے جانے کی ضرورت پر یمنی عوام کا زور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2HTz8gf
via IFTTT
No comments:
Write komentar