شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں انجری کے سبب شرکت نہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اب مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور آج کے میچ میں شرکت کریں گے۔پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں قیادت کی ذمہ داری نوجوان کھلاڑی رومان رئیس کو دی جنہوں نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ رومان رئیس کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے دو میچز کھیلے جس میں انہوں نے ایک میچ میں کامیابی،
اور ایک میچ میں ناکامی کا منہ دیکھا لیکن اب پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز اور کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے انجری سے چھٹکارہ حاصل کر لیا ہے اور ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔خیال رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا ابتدائی ایونٹ اپنے نام کیا تھا ۔ فائنل میں مصباح الحق الیون نے سرفراز الیون کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
The post مصباح الحق آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BVyRJc
via IFTTT
No comments:
Write komentar