لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد کے سینیٹ کے لیے کاغزات نامزدگی کی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹرز رقا نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میاں مرغوب کے کاغزات نامزدگی کو چیلج کیا ہے درخواست گزار کے مطابق
سپریم کورٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے ۔نا ایلی کے بعد نوازشریف کی طرف سے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کا اجرا غیر قانونی ہے ۔میاں مرغوب مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر انتخاب نہیں لڑ سکتے ،انکے کاغزات نامزدگی کو منظورکر نے کا فیصلہ کا لعدم قراردیا جائے ۔دوسری جانب سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی آج (بدھ کو) رہائی کا امکان ہے اور سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ جیل کی سزا آج (بدھ کو) ختم ہورہی ہے جبکہ لیگ رہنمائوں نے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر توہین عدالت میں یکم فروری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دریں اثنا نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل (جمعرات) کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکٹر اسد اشرف جبکہ تحریک انصاف کی خاتون امیدوار ڈاکٹر زرقا ان کے مدمقابل ہوں گی جبکہ پیپلز پارٹی نے پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔(ن)
ٹاپ نیوزشام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پر شعیب ملک کے ایک ٹویٹ نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
ٹاپ نیوزٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور معاملہ: کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2FElooM
via IFTTT
No comments:
Write komentar