Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 July 2018

امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کا حملہ

 

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر جانے والے بحری جہاز آ زادی کو روک لیا ہے اور اسے مقبوضہ فلسطین کی بندرگا اشدود کی جانب لے گئے ہیں۔غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچنے کے بعد مذکورہ جہاز کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام کے تین بحری جہازوں نے دو ماہ قابل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

The post امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کا حملہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LLWOIl
via IFTTT

No comments:
Write komentar