Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 July 2018

تحفظات کے باوجود (ن) لیگ اور پی پی کا اسمبلیوں سے حلف لینے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج کے باوجود اسمبلیوں سے حلف لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق اور مشاہد حسین سید شامل ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے ارکان کے حلف نہ لینے کی تجویز مسترد کردی۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بتا دیا کہ پیپلز پارٹی انتخابی نتائج پر تحفظات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لڑنا چاہتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں مشترکہ طور پر ایم ایم اے کی قیادت کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اسمبلیوں سے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

The post تحفظات کے باوجود (ن) لیگ اور پی پی کا اسمبلیوں سے حلف لینے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Lyle8W
via IFTTT

No comments:
Write komentar