بہرحال امریکی جائنٹ چیفس آف اسٹاف ایک خفیہ رپورٹ زیر نما 1948/11 مورخہ 31 مارچ 1948 کے مطابق عظیم اسرائیل کا جو خاکہ تیار ہوا تھا اس پر اسرائیلی صیہونیت اور عالمی سامراجیت مرحلہ وار عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں عرب کی آمریت اپنے آقاوں کے مقاصد کی آبیاری میں مشغول ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جس شجرِ ملعونہ (گریٹر اسرائیل) کی عرب حکمران آبیاری کر رہے ہیں اسکے مہیب سائے ان کے شاہی محلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق گریٹر اسرائیل کے چند ایک درج ذیل اہداف مقرر ہوئے ہیں۔
”١۔ ابتدا میں فلسطین کے ایک حصے پر یہودی اقتدار
2۔ پھر فلسطین میں یہودیوں کا غیر محدود داخلہ (جو اب تک جاری ہے)
3۔ پھر، پورے فلسطین پر یہودی اقتدار کی توسیع
4۔ اسکے بعد اردن، لبنان، شام (بلکہ اس کے آگے) ارضِ اسرائیل کی توسیع
5۔ پھر، پورے شرقِ اوسط پر اسرائیل کا فوجی، سیاسی اور معاشی تسلط۔ (بحوالہ مغرب اور عالم اسلام۔۔۔ ایک مطالعہ۔۔ از خرم مراد)
1948 میں قیام اسرائیل سے بیشتر جو اہداف متذکرہ بالا رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے پیش نظر تھے ان میں سے بیشتر اہداف کی حصولیابی میں اسرائیل کامیاب ہوا ہے۔ اور دیگر اہداف کی جانب بڑی سرعت کے ساتھ گامزن ہے۔ اس کی توسیع پسندانہ عزائم کسی خاص منزل پر پہنچ کر اطمینان کی سانس نہیں لیتے۔ بلکہ مقررہ ہدف کے بعد ایک نیا ہدف طے پاتا ہے۔ اس تناظر میں بجاطور پر کہا جا سکتا ہے کہ قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نظرمیں مسلمانوں کے موجودہ قبلہ پر ہیں۔ اور وہ اسی فراق میں ہے کہ کب اس کے پنجہ ناپاک حرم پاک کی غلاف تک پہنچیں۔ اے کاش خادمین حرمینِ شریفین کو اسرائیل کے آئندہ منصوبوں کا ادراک ہوتو انہیں غزہ میں حماس اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جیالے حرم کعبہ کے محافظ نظر آئیں گے۔ اس لحاظ سے غزہ کے معصوم بچے حضرت اسماعیل کی رسمِ نبھاتے ہوئے حرمِ کعبہ پر قربان ہو رہے ہیں۔ اور وہاں کے والدین حضرت ابراہیم و ہاجرہ پر عمل پیرا ہوکر تقدیسِ بیت المقدس اور حرمتِ کعبہ کیلئے لاڈلوں کو بہ رضا و رغبت قربان گاہ میں پیش کر رہے ہیں۔
حاصلِ کلام یہ ہے کہ اسرائیل کی میلی آنکھ اگر حرم پاک پر ہے تو عالمِ اسلام کو اپنے تمام مسائل کے حل کی خاطر آزادی قدس کو اپنی توجہ کا مرکز بنانا ہو گا۔ اور ان تمام سازشوں سے آگاہ رہنا ہو گا۔ جن سے صیہونیت نے عالمِ اسلام کو قوم پرستی، نسل پرستی اور مسلکی منافرت کے مختلف سرد خانوں میں جامد اشیا کی طرح رکھا ہے۔بشکریہ ابنا نیوز
The post گریٹر اسرائیل کا خوفناک منصوبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tQHjUt
via IFTTT
No comments:
Write komentar