سیالکوٹ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوار کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد امیدوار کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35 سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جاری
کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا، ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور فوری طور پر انھیں دل کا دورہ پڑ گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 281 سے اکرم سامٹیہ سے ٹکٹ واپس لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پی پی 281 سے اکرم سامٹیہ سے ٹکٹ واپس لے کر شہاب الدین سہیڑ کو جاری کر دیاہے اور اس حوالے سے ریٹرنگ افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی نیوزکا کہناہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سہیڑ برادران سے ٹکٹ واپس لینے پر ناراض تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے کارکنان کے احتجاج کے باعث ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی شمولیت اختیار کرنے والے سکندر حیات بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا تھا جبکہ ان کے علاوہ دیگر کئی رہنماوں سے بھی ٹکٹ واپس لیے گئے ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق :پاکستان تحریک انصافکے رہنما نے پارٹی کا ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تحریک انصاف نے مخدوم باسط سلطان کو این اے 184 سے ٹکٹ جاری کیا تھا
تاہم مخدوم باسط سلان این اے 185 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر معظم جتوئی سے مدمقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی ۔تاہم ایسے حالات میں جب کہ لوگ ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف سے بغاوت کر کے پارٹی کے خلافالیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں ،،پاکستان تحریک انصاف کا ایک رہنما ایسا بھی ہے جو پارٹی ٹکٹ ملنے پر تحریک انصاف سے بغاوت کر کے پارٹی کے خلافالیکشن لڑنے کا سوچ رہا ہے۔تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے کے باوجود مخدوم باسط سلطان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف نے مخدوم باسط سلطان کو این اے 184 سے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مخدوم باسط سلان این اے 185 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر معظم جتوئی سے مدمقابل ہوں گے۔ انہوں نے این اے 185 اور پی پی 272 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ مخدوم باسط سلطان نے کہا کہ این اے 184 سے میری اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔یاد رہے کہ باسط سلطان جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے۔(ف،م)

from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IKpAmW
via IFTTT

No comments:
Write komentar