Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 July 2018

سعودی عرب میں بلیو وہیل گیم نے 12 سالہ لڑکے کی جان لے لی

 

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں وڈیو گیم ’’بلیو وہیل‘‘ نے 12 سالہ لڑکے کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ابہا میں نوعمر لڑکے نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ خودکشی کرنے والے لڑکے کے کزن عبداللہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ خودکشی کی وجہ بلیو وہیل گیم ہے۔ سعودی سیکیورٹی حکام نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بلیو وہیل گیم کھیلنے والے نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

سعودی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے لڑکے کے کزن کے بیان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن پولیس دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گی اور حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ اگر خود کشی کی وجہ بلیو وہیل گیم ہے تو اس کے سدباب کے لیے متعلقہ اداروں سے مل کر حکمت عملی ترتیب دیں گے جس سے اس تشویش ناک صورت حال پر قابو پایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں بلیو وہیل گیم کھیلنے والے صارفین میں خودکشی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے لیکن اس حوالے سے مستند اور مصدقہ اطلاعات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ اس قاتل ویڈیو گیم کے خلاف مختلف ممالک میں آگاہی پھیلانے کا آغاز بھی کیا گیا تھا اور اس گیم پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔

The post سعودی عرب میں بلیو وہیل گیم نے 12 سالہ لڑکے کی جان لے لی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2lJLpdh
via IFTTT

No comments:
Write komentar