لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹی وی اینکر اور صحافی ریحام خان کو اسلامی اقدار کا مذاق بنانا مہنگا پڑ گیا انہوں نے اپنے چہرے پر داڑھی اور سر پر رومال رکھ کر تصویر شیئر کی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔
ٹویٹ میں ریحام کا کہنا تھا کہ ’کچھ عرصے قبل مجھے ایک پارٹی میں شمولیت کی پیش کش ہوئی تو میں نے انہیں جواب دیا کہ میں اپنے چہرے کو نہیں ڈھانپ سکتی البتہ اس پر داڑھی لگا سکتی ہوں‘۔
ریحام نے اپنے چہرے پر فرضی داڑھی اور سرپر رومال لگا کر تصویر شیئر کی تو انہیں سب نے اسلام کا مذاق بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مذہبی اسکالر مفتی زبیر نے ریحام کی تصویر کو بے ادبی قرار دیا۔
نقاب نہیں کر سکتی داڑھی رکھ لوں؟؟؟ ریحام خان سیاست کے نام پر اسلامی اقدار کا سرعام مذاق اڑانے لگیں
نقاب نہیں کر سکتی داڑھی رکھ لوں؟؟؟ ریحام خان سیاست کے نام پر اسلامی اقدار کا سرعام مذاق اڑانے لگیں
Gepostet von Iblagh News am Samstag, 30. Juni 2018
دوسری جانب زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مفتی اسماعیل مینک نے ریحام خان کو جواب دیا کہ ’میں نہ تو سیاست میں دلچپسی رکھتا ہوں اور نہ ہی کبھی پاکستان گیا، البتہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کی تکلیف کا علاج کیپ ٹاؤن میں موجود ایلیا لیزر کلینک سے باآسانی ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ خاتون اب اسلامی اقدار کا مذاق بنا کر سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
The post ریحام خان کو اسلامی اقدار کا مذاق بنانا مہنگا پڑ گیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tTOn2K
via IFTTT


No comments:
Write komentar