اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا کے بیشتر ممالک میں تعینات پاکستانی سفیرو ں کو آئندہ ہفتے تک استعفیٰ دینا ہوگا۔اقوام متحدہ، امریکا، کینیڈا ،چین ، روس، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں تعینات سفرا/ہائی کمشنرز اگلے ہفتے تک مستعفی ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی ، اقوام
متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، چین میں سفیر مسعود خالد، روس میں قاضی خلیل اللہ، سعودی عرب میں ایڈمرل ہشام بن صدیق، کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم، دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسن اور 12دیگر نان کیریئر اور کانٹریکٹ پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنروں کو آئندہ ہفتے تک نئی حکومت کے قیام سے قبل اپنے استعفے دینے ہوں گے ۔علی جہانگیر صدیقی ، سید طارق فاطمی کے بعد واشنگٹن میں مختصر عرصے کے لیے تعینات ہونے والے سفیر ہیں ۔طارق فاطمی کیریئر ڈپلومیٹ تھے تاہم 1999 میں اس وقت کی پرویز مشرف کی حکومت نے انہیں ایک ماہ کیلئے اس عہدے پر رہنے کی اجازت نہیں دی تھی۔علی جہانگیر صدیقی امریکا میں تین ماہ کی قلیل مدت سے بھی کم سفیر رہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسن سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پہلے دور میں 1990کی دہائی میں بطور ملٹری سیکریٹری خدمات انجام دے چکےہیں۔دفتر خارجہ کے باوثوق ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ نئی حکومت کے قیام سے قبل کم از کم تین ریٹائرڈ فوجی جرنلز جو کہ سری لنکا، نائیجیریا اور اردن میں سفیر /ہائی کمشنر ہیں ، انہیں بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد پہلے ہی عہدہ
چھوڑ چکےہیں اور ان کی جگہ سابق ایئر چیف مارشل سہیل امان کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم ان کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری ہے۔یہ واضح ہے کہ ان کا کیس کچھ وقت کیلئے رک سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کیوبا میں پاکستان کے سفیر شفیع کامران ، مراکش میں نادر چوہدری اور سربیا میں عادل گیلانی وہ قابل ذکر سفراء ہیں ، جنہیں وطن واپس آنا ہوگا۔یہ ممکن ہے کہ نئی حکومت نان کیریئر ڈپلومیٹس کی تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی پالیسی تشکیل دے کیوں کہ دفتر خارجہ کانٹریکٹوئل/نان کیریئر سفراء/ہائی کمشنر کو باصلاحیت ڈپلومیٹس کی موجود گی میں تعینات کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2M0J3T1
via IFTTT

No comments:
Write komentar