Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 July 2018

عراق میں مصر کی طرز پر فوجی بغاوت کا امریکی منصوبہ شکست سے دو چار ہے:عراقی عسکری ماہر

 

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے ایک عسکری ماہر نے ٹرمپ کی علاقائی پالیسیوں پر انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے کٹھ پتلی امریکی صدر عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق میں مصر کی طرز پر فوجی کودتا کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ’’وفیق السامرائی‘‘نے ٹرمپ کی علاقائی پالیسیوں پر انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے کٹھ پتلی امریکی صدر عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق میں مصر کی طرز پر فوجی کودتا کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق سمیت خلیجی ریاستوں کے اربوں ڈالرس پر ڈاکہ ڈالا ہے تاہم عراق میں اس کے خواب چکنا چور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف عراق بلکہ علاقے میں امریکہ کی پوزیشن کافی کمزور ہے عراق کے تیل کو ہڑپنے کا ٹرمپ کا منصوبہ بھی ناکام ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے شام سے اپنی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں نہ صرف سعودی عرب کے کہنے پر اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے بلکہ عراق اور شام کے تیل پر ان کی لالچی نظریں گھڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق میں مصر کے طرز فوجی بغاوت کی سازشیں کرتا رہا ہے لیکن عراق کی صورتحال مصر سے مختلف ہے یہاں کے سیاسی نظام نے اکثر میدانوں میں فوجی لیڈران کے کردار کو محدود کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں ایرانی اثرورسوخ کو امریکہ نے محدود کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئےکار لائی ہیں تاہم وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امریکہ عراق اورعلاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کیلئے اپنے وسائل ضائع کر رہا ہے۔

The post عراق میں مصر کی طرز پر فوجی بغاوت کا امریکی منصوبہ شکست سے دو چار ہے:عراقی عسکری ماہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tR9AdF
via IFTTT

No comments:
Write komentar