واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو کچلنے کیلئے سعودی عرب، کویت اور امارات وغیرہ سے دس ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے۔ امریکی اخبار’’نیو یارک ٹایمز‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو کچلنے کے لیے سعودی عرب، کویت اور امارات وغیرہ سے دس ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے۔
کی رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے شروع ہونے والے عوامی احتجاجات کو روکنے کے لیے بحرین کو اب تک کویت، سعودی اور امارات سے دس ارب ڈالر امداد کی رقم مل چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے جاری عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ مختلف عرب ممالک سے دس ارب ڈالر دریافت کر چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی مظاہروں میں شیعہ اکثریت عوام پیش پیش ہیں اور انکو کچلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ دس ارب ڈالر کے علاوہ سعودی حکومت مختلف دیگر شعبوں میں بھی مدد کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما شیخ علی رحمة کہ جن کو جنوری 2014 میں مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے انکے گھر دراز کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا تھا کے مقدمے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔
The post بحرینی انقلاب کو کچلنے کیلئے سعودی عرب،کویت اور عرب امارات آل خلیفہ کی پشت پناہی میں مصروف:نیو یارک ٹائمز appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2yZIhmZ
via IFTTT


No comments:
Write komentar