Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 July 2018

میسی اور رونالڈو کا فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور

 

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)میسی اور رونالڈو کافٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ہوا چکنا چور، یوروگوئے نے پرتگال کو دو ایک اور فرانس نے ارجنٹینا کو چارتین سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔پری کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں یوروگوئے نے شروع سے ہی پرتگال پر دباؤ بنائے رکھا۔ کھیل کے ساتویں منٹ میں یوروگوئے نے پہلی کامیابی حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔دوسرے ہاف میں پرتگال کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور 55 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 62 ویں منٹ میں یوروگوئے کے کاوانی نے ایک بار پھر شاندار گول کرکے ٹیم کی برتری 1-2 کردی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

پہلا پری کوارٹر فائنل فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا۔فرانس کی ٹیم نے کھیل کے بارہویں منٹ پہلا گول کیا۔ ارجنٹینا نے کچھ ہی دیر میں حساب چکتا کر دیا۔ارجنٹینا نے دوسرا گول کر کے ایک بار پھر برتری حاصل کی جوزیادہ دیر قائم نہ رہی۔ فرانس کے کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے تین گول کیے اور میچ کا اسکور چار دو کر دیااضافی ٹیم میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کر کے کھیل کو انتہائی دل چسپ بنا دیا۔ کھیل کا اختتام ایک گول کے خسارے سے ٹیم میسی کی شکست پر ہوا۔

The post میسی اور رونالڈو کا فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tIUebQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar