Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 July 2018

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر99.50 روپے فی لیٹر کردی گئیں۔نگران حکومت نے ایک بارپھرعوام پرپٹرول بم گرادیا۔پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔ پٹرول کی نئی قیمت99روپے پچاس پیسے مقرر کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل119روپے اکتیس پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے بڑھا کر نئی قیمت87روپے77پیسے کر دی گئی۔

نگراں حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج سے 31 جولائی تک لاگو رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IFRYH1
via IFTTT

No comments:
Write komentar