اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کے دن آر اوز سمیت تمام انتخابی عملے نے صرف الیکشن ڈیوٹی کرنی ہے وہ بھی پوری دیانتداری کے ساتھ ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے تحریری حلف نامہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ مئی دوہزار تیرہ کے انتخابات پانچ برس الزامات زد میں ہی رہے دوہزار اٹھارہ میں الیکشن کمیشن شائد کوئی الزام یا طعنہ سننے کو تیار نہیں، تبھی تو آر اوز سمیت سارے انتخابی عملے سے ایمانداری اور غیر جانداری کا تحریری حلف لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
عملہ تحریری طور پر وعدہ کرے گا کہ ملنے والی ہر ذمہ داری مکمل دیانتداری سے نبھائے گا، کسی متنازعہ یا تنازع کی وجہ بننے والے عمل کا ہرگز حصہ نہیں بننا لیکن یاد رہے، وعدہ کر کے کسی نے بھی ایسا سوچا تو اس کی خیر نہیں کیونکہ حلف کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سخت ایکش کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔
لیکن دوسری طرف معاملہ ایسا ہے کہ فرض شناسی کا سبق سکھانے والے ارکان الیکشن کمیشن خود کچھ اور ہی کرنے لگی گئے، دوسروں کی چھٹیاں بند کرنے والے چاروں الیکشن کمیشن ارکان خود غیرحاضر ہو گئے اور بغیر بتائے چھٹی پر چلے گئے، چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری ای سی پی ہفتے کو دفتر میں چاروں کی راہ ہی تکتے رہ گئے۔
The post الیکشن کمیشن کا انتخابی عملے سے تحریری حلف نامہ لینے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2MEjh6Z
via IFTTT


No comments:
Write komentar