ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف دونوں جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے کوڑے کرکٹ سے انقلاب لانے چلی ہے، یہ انقلاب نہیں بلکہ بگاڑ لائیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ مشکل وقت میں سب سے پہلے پینڈو شہری والا بھاگے گا، آج جعلی ڈگریوں والے ایم این اے بنے پھرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ووٹ کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دو، مشرف کی گود میں بیٹھنے والے نے میرے حلقے کو تقسیم کر دیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ’پارٹی کے ساتھ نہیں نوازشریف کے ساتھ اختلاف ہے، میں نے کہا اداروں سےمحاز آرائی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سر اٹھا کر کھڑا ہوا، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوں گا، نواز شریف کی خاطر 34 سال طوفانوں سے مقابلہ کیا۔ خیال رہے کہ نواز شریف سے اختلافات کی وجہ سے چوہدری نثار نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد سے پارٹی سے کنارہ کش ہیں۔
ان ہی اختلافات کی وجہ سے چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اب وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے انہیں جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔
The post ’تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے کوڑے کرکٹ سے انقلاب لانے چلی ہے‘چوہدری نثار علی خان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Kr7RqE
via IFTTT


No comments:
Write komentar