Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 July 2018

انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنھبالنا مشکل ہو گا: نواز شریف

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہو گا۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ساری توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف ہے، ہمارے انتخابی امیدوار کو بلا کر ڈرایا دھمکایا گیا اور ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں اور جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہمارے نمائندوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا لیکن ایسے اقدامات ملک کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کہا کہ ن لیگ کے امیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

The post انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنھبالنا مشکل ہو گا: نواز شریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2MEjdUN
via IFTTT

No comments:
Write komentar