Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 November 2018

عمران خان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو بھی مثبت جواب دینا ہوگا:بھارتی صحافیوں کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر مختلف تبصرے

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی صحافی نے ویزر اعظم پاکستان سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے ہی باؤنسر دے مارا اور کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ تم سوال ضرور کرو گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیوں صحافیوں کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد مختلف بھارتی صحافیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کا احوال سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ۔ ایک بھارتی صحافی نے لکھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’ حکومت میں آتے ہی میں نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت نے انکار کر دیا، ہم سمجھ سکتے ہیں بھارت میں انتخابات کا سال چل رہا ہے، ہماری حکومت انتظار کرے گی ‘‘۔


بھرکا دت نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ ’’ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں اپنی تقریر میں کشمیر کاذ کا ذکر صرف اس لیے کرتا ہوں کیونکہ اس مسئلے کی وجہ سے بھارت اور پاکستان آگے نہیں بڑ سکے ‘‘۔


بھرکا دت نے مزید لکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’ وزیر اعظم پاکستان کرتار پور کی طرح دیگر مذہبی راہداریاں بھی کھولنا چاہتے ہیں، دریائے نیلم ان میں سر فہرست ہے کیونکہ وہ ان راستوں ہندو یاتریوں کے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں‘‘۔


وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کا احوال لکھتے ہوئے بھارتی صحافی راج دیپ سر ڈھسائی کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ مثبت اشاروں کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، بھارت کو بھی اسی انداز میں جواب دینا ہوگا جیسے پاکستان آفر کرا رہا ہے، 6 ماہ تک بھارت میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، لین اس کے بعد پاکستان کو جواب چاہیئے ‘‘۔

بھارتی صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ عمران خان نے مجھے باؤنسر دے مارا اور کہا مجھے پتہ ہے تو حافظ سعید سے متعلق ضرور سوال کرو گے۔عمران خان نے حافظ سعید سے متعلق سوال میں کہا کہ یہ بات مفاد میں نہیں کہ پاکستانی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو‘‘۔

اس ملاقا ت پر بھارتی صحافی سوہانی حیدر نے تویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ عمران خان نے بھارتیوں کو واضح پیغام دیا کہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا ، اس کے ذمہ دار نہیں، آگے کسی بھی ملک کے لیے اپنی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے‘‘۔

The post عمران خان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو بھی مثبت جواب دینا ہوگا:بھارتی صحافیوں کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر مختلف تبصرے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2ABuQaE
via IFTTT

No comments:
Write komentar