سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ڈیم کی کامیاب فنڈ ریزنگ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو جاپان سے بھی فنڈ ریزنگ کی دعوت موصول ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف جاپانی کاروباری تنظیم ” پاک جاپان بزنس کونسل ” نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لیے جاپان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے قوم کے مستقبل کے لیے جو بیڑا اُٹھایا اس میں پوریی قوم ان کے ساتھ ہے۔
اس حوالے سے ” پاک جاپان بزنس کونسل ” کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ وہ جاپان میں میں ایک بہترین تقریب کا انعقاد کریں گے جس میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی ۔ رانا عابد حسین نے اس باات کی ضمانت دی کہ صرف جاپان سے پاکستانی کمیونٹی ڈیم فنڈ کے ملین ڈلار تک دے سکتی ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان حال ہی میں اپنا دورہ برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس آئے ہیں جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں کروڑوں پاؤنڈز کا عطیہ کیا گیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے لندن میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
The post دعوے سے کہہ سکتا ہوں جاپان میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ کے لیے ملین ڈالرز دے سکتے ہیں: رانا عابد حسین appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FMkEld
via IFTTT
No comments:
Write komentar