پشاور (ویب ڈیسک ) تصاویر میں نظر آنے والی اس خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا نام سارہ طیب ہے اور انہو ں نے اپنی ننھی سی انتہائی پیاری بیٹی ماہم کواپنی ڈیوٹی کی دوران گود میں اٹھا رکھا ہے ۔اس خاتون نے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے جسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے۔
خاتون اسسٹنٹ کمشنراپنی ڈیوٹی کے دوران اپنے چھوٹے سے بچے کو گود میں اٹھائے اپنی فرائض کی اداگئی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور اس نے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے جسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز اس وقت بنیں جب وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ضلع میں تجاوزارت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے نظر آئیں۔سارہ طیب نے سرکاری اراضی پر اپنی دکانیں بڑھانے والے اور اشیاءکو زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والی دکانوں کا خاتمہ کیا اور ایسے تمام دکانداروں کو حراست میں بھی لیا جبکہ یہ آپریشن اپنی پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے ۔انہوں نے تجاوزات کیخلاف بھر پور مہم میں دلزاک روڈ ، فقیر آباد ، ہشتنگری پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کیں او ر علاقے کو صاف کر دیا ۔اس موقع پر قریب سے گزرنے والے افراد نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی شاندار کارکر دگی اور حوصلے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
The post بڑے لوگوں کی بڑی باتیں : جنرل سٹور پر گود میں بچی کو اٹھائے یہ پاکستان کی کون سی طاقتور خاتون ہے؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FQFDDB
via IFTTT
No comments:
Write komentar