Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 November 2018

یوٹرن حکمت نہیں بلکہ ۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت کے یوٹرنز پر دلچسپ بیان سامنے آ گیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہوتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جس یوٹرن کے بارے میں وضاحتیں پیش کی جا رہی ہیں اسے ہم بے غیرتی کہتے ہیں۔

چور راستے سے اقتدار میں آنے والے اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر چل رہے ہیں جنھیں ہم کسی بھی طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔اس لیے وہ خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے جلد گرینڈ قبائلی جرگہ بلا رہے ہیں جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔گھریلو تشدد کی روک تھام سمیت مغرب کی جانب سے ہم مسلط کی جانے والی ہر قسم کی قانون سازی کا راستہ زبردستی روکیں گے۔واضح رہے جمیعت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اس سے قبل بھی کئی بار وزیراعظم عمران خان پر تنقید کر چکے ہیں۔جب کہ دوسری طرف وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بس اور ان کی سیاسی بس ڈیزل سے چلتی تھی۔ آج کل ان کی سیاسی بس کا رنگ پسٹن اور انجن ناکارہ ہوچکاہے،ڈیزل تو الیکشن کے بعد ویسے ہی ان کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس لیے ان کا بس اور ان کی سیاسی بس دونوں بے بس ہوچکے ہیں۔ وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان’’میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دوں‘‘ کے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

The post یوٹرن حکمت نہیں بلکہ ۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت کے یوٹرنز پر دلچسپ بیان سامنے آ گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2SfE0AO
via IFTTT

No comments:
Write komentar