Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 November 2018

اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے: جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نےفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر بدھ کو کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تئیں اپنے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا آئیے ہم فلسطینی عوام کے حقوق کو دلانے اور فلسطینی اور اسرائیلی لوگوں کے لئے مساوات، امن، انصاف، سلامتی اورپر وقار مستقبل بنانے کیلئے اپنی وابستگی کی تصدیق کریں۔قابل ذکر ہے کہ ہر سال 29 نومبر کوفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔

The post اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے: جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2SllAyy
via IFTTT

No comments:
Write komentar