رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون حملوں کے سہولت کار مراکشی شہری منیر المتصدق جیل سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا جہاں عوام نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔مراکشی شہری منیر المتصدق کو پندرہ سال بعد جیل سے رہا کیا گیا۔حملوں میں ملوث صرف دو افراد کو قید کی سزا سنائی گئی تھی جن میں سے ایک منیر المتصدق اور دوسرا زکریا موسیٰ ہے جو چھ بار عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے ۔منیر نائن الیون حملہ آوروں کو ہونے والی فنڈنگ کے تمام معاملات دیکھتا تھا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق منیر اپنے آبائی علاقے میں پہنچ گیا جہاں عوام نے اس کا ہیرو کی طرح استقبال کیا اور دور دور سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے آئے ۔ منیر کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد نے بے انتہا مسرت کا اظہار کیا ۔منیر کے ایک پڑوسی حیات نے کہا ہم اسکی واپسی پر بہت خوش ہیں اور بالکل خوفزدہ نہیں۔منیر المتصدق کو 15اکتوبر کو اس معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا کہ اسے جرمنی سے مراکش ڈی پورٹ کر دیا جائیگا۔
The post مراکش:نائن الیون حملہ آور کا گھر واپسی پر والہانہ استقبال appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OmZZ6u
via IFTTT


No comments:
Write komentar