بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے ایک اقتصادی ماہر نے امریکہ کی طرف سے حزب اللہ پر نئی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طاقت کی علامت ہے اور اس کے خلاف پابندیوں سے امریکہ نے پوری لبنانی قوم ،حکومت اور معیشت کو نشانہ بنایا ہے ۔
ایک مختصر انٹریو میں ’’ییلی یا چوئے‘‘نے امریکہ کی طرف سے حزب اللہ پر نئی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طاقت کی علامت ہے اور اس کے خلاف پابندیوں سے امریکہ نے پوری لبنانی قوم ،حکومت اور معیشت کو نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے تحریک مقاومت حزب اللہ کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے حزب اللہ پر امریکہ کی نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لبنانی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کو شش کررہا ہے ۔
انہوں نےنئی امریکی پابندیوں کے لبنانی حکومت اور معیشت پر اثرات کے بارے میں کہا کہ صیہونی نواز ٹرمپ یہ کہ چکے ہیں کہ ان پابندیوں سے انہوں نے لبنانی حکومت کو نشانہ نہیں بنایا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنانی کابینہ کا اہم جز ہے جسکے واضح معنی ہے کہ امریکہ نے برائے راست لبنانی حکومت کو اپنی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
The post حزب اللہ پر امریکی پابندیاں لبنان کے خلاف اقتصادی جنگ کے مترادف ہیں:لبنانی اقتصادی ماہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PBbKei
via IFTTT


No comments:
Write komentar