Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 November 2018

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شدہ 12 ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں تجاویز پیش کی ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کرےگا۔

The post آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2CTpFpc
via IFTTT

No comments:
Write komentar