مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔حماس اور جہاد اسلامی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں فلسطینی کازکو نابود ہونے سے بچانے اور ناپاک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کے مقابلے میں بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
فلسطینی تنظیموں کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ تحریک مزاحمت کی حمایت، مشترکہ آپریشن روم کو فعال بنانا اور اس کا دائرہ وسیع کرنا حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اہداف کی تکمیل تک پرامن حق واپسی مارچ کا سلسلہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس اور جہاد اسلامی کے اعلی عہدیداروں نے جمعرات کے روز غزہ میں ایک دوسرے سے ملاقات اور ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
The post عرب اسرائیل گٹھ جوڑ پر، حماس اور جہاد اسلامی کا انتباہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2CYL2W9
via IFTTT


No comments:
Write komentar