Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 February 2018

عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی، مجموعی طور پر 16 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی ہے۔

مذکورہ سمری میں پیٹرول 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسےفی لیٹر، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے، حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا اورقیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پڑے گا۔

The post عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!! appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F21dQA
via IFTTT

نیب نے احد چیمہ کو سوچ سمجھ کر پکڑا ہے: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ

 

نیب نے احد چیمہ کو سوچ سمجھ کر پکڑا ہے: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ

 

The post نیب نے احد چیمہ کو سوچ سمجھ کر پکڑا ہے: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2owQEPv
via IFTTT

کیا نواز شریف کو سیاست سے مائنس کیا جاچکا ہے؟

 

کیا نواز شریف کو سیاست سے مائنس کیا جاچکا ہے؟

 

The post کیا نواز شریف کو سیاست سے مائنس کیا جاچکا ہے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2CMBD08
via IFTTT

Our Fifth Annual Student Editorial Contest: Write About an Issue That Matters to You

 

By MICHAEL GONCHAR from NYT The Learning Network http://ift.tt/2F8XHqV

Security Clearance, N.R.A., Ben Carson: Your Wednesday Briefing

 

By CHRIS STANFORD from NYT Briefing http://ift.tt/2BTayeZ

Steven Pinker Wants You to Know Humanity Is Doing Fine. Just Don’t Ask About Individual Humans.

 

By JENNIFER SZALAI from NYT Books http://ift.tt/2oD12UU

Stephen Colbert Attacks Trump for Reluctance to Act on Russian Meddling

 

By GIOVANNI RUSSONELLO from NYT Arts http://ift.tt/2F2VYjX

میری خواہش ہے کہ ان بلے بازوں کی وکٹیں لازمی اڑاؤں ۔۔۔۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس کے دل کی خواہش سامنے آ گئی

 

دبئی(ویب ڈیسک ) رومان رئیس نے دنیا کے ’بگ تھری‘ بیٹسمینوں کیلیے وارننگ جاری کردی۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولررومان رئیس کہتے ہیں جب بھی موقع ملا اسٹیون اسمتھ، ویرات کوہلی اور ابراہم ڈی ویلیئرز کی وکٹیں اڑانے کی کوشش کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا سب سے بڑی تمنا ہے، پی ایس ایل کی وجہ سے قومی ٹیم تک

رسائی ملی، جگہ پکی کرنے کیلیے فاسٹ بولرز میں بھی سخت مقابلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیائے کرکٹ میں 4 سے 5 بڑے بیٹسمین پائے جاتے ہیں جن میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، انگلش کپتان جوئے روٹ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز شامل ہیں۔ 26 سالہ رومان رئیس ان میں سے کین ولیمسن کو متعدد بار آؤٹ کرچکے ہیں تاہم اسمتھ، کوہلی اور ڈی ویلیئرز کے خلاف موقع کی تلاش میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابھی تک ان تینوں میں سے کسی کو بولڈ نہیں کیا مگر ولیمسن کو 4 بار آؤٹ کرچکا ہوں۔کیوی کپتان کو میدان بدر کرنا بہت ہی مشکل تھا کیونکہ ان کی تکنیک بہت ہی شاندار ہے مگر پھر بھی میں انھیں قابو کرنے میں کامیاب رہا، یہ میرے لیے سیکھنے کا مرحلہ ہے اور میں کسی کو چیلنج نہیں کرنا چاہتا مگر مجھے امید ہے کہ جب بھی مجھے موقع ملا میں کوہلی، اسمتھ اور ڈی ویلیئرز کو میدان بدر کرنے کی پوری کوشش کروں گا اور مجھے اس سے کافی تسکین حاصل ہوگی۔ ایک سوال پر رومان رئیس کا کہنا تھا کہ ان دنوں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی جارہی ہے،

ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن میرے لیے ٹیسٹ ہی سب سے ممتاز فارمیٹ ہے، میں ذاتی طور پر تینوں فارمیٹس کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں اب ون ڈے اور ٹی 20 سیٹ اپ کا حصہ ہوں جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مجھے اپنی فٹنس اور پیس پر بہت زیادہ کام کرنا ہوگا تب ہی میں سلیکشن کیلیے اہل ہوپاؤں گا۔ رومان رئیس کا پی ایس ایل کے بارے میں کہنا تھا کہ اسی کی وجہ سے انھیں قومی ٹیم میں جگہ ملی، ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ کیلیے پیسرز میں کافی مقابلہ ہے، مجھ سمیت 6 لیفٹ آرم فاسٹ بولر موجود ہیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں شامل ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آپس میں مقابلہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزصبح صبح بڑا سیاسی تہلکہ: پاکستانی سیاست کا اہم ستون سمجھے جانے والے لیڈر نے بھی شریف برادران کا ساتھ چھوڑ دیا، (ن) لیگ میں حقیقی معنوں میں صف ماتم بچھ گئی

ٹاپ نیوزشام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پر شعیب ملک کے ایک ٹویٹ نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

ٹاپ نیوزٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور معاملہ: کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2sZNLeL
via IFTTT

سب نے بڑی کوشش کی مگر چوہدری نثار بضد رہے کہ ۔۔۔۔۔ چکری کے چوہدری کی (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کی اصل وجہ کا انکشاف ہو گیا

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار نے نواز شریف کے مبینہ بیان پر تفصیلی جواب ایک دو روز میں دینے کا اعلان کردیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ چوہدری نثار علی خان نواز شریف کے مبینہ بیان پر ایک دو روز میں

موجودہ صورتحال پر تفصیلی بیان دیں گے واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی سے روکنے والے تین دہائیوں کے ساتھی چوہدری نثار سے راستہ جدا کر لیا اور خصوصی ہدایت پر چوہدری نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، شہباز شریف، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کو منانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ نہیں مانے یہ تینوں رہنما رات گئے تک نواز شریف کو منانے کی کوشش کرتے رہے مگر نواز شریف نے کہا کہ جس موقف کی عوام نے حمایت کی اس سے اختلاف کرنے والے کیلئے جگہ نہیں، عوام نے میرے بیانیے کی بھرپور حمایت کی جبکہ چوہدری نثار نے سرعام میرے بیانیے کی مخالفت کی اس لیے ایسا نہیں ہو سکتا کہ مخالفت بھی کی جائے اور اس کو اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے۔(ن)

ٹاپ نیوزصبح صبح بڑا سیاسی تہلکہ: پاکستانی سیاست کا اہم ستون سمجھے جانے والے لیڈر نے بھی شریف برادران کا ساتھ چھوڑ دیا، (ن) لیگ میں حقیقی معنوں میں صف ماتم بچھ گئی

ٹاپ نیوزشام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پر شعیب ملک کے ایک ٹویٹ نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

ٹاپ نیوزٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور معاملہ: کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Fd9C7k
via IFTTT

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے ۔۔۔۔۔۔1965 ءکی جنگ میں بہادری کی مثالیں قائم کرنے وا لا پاک فوج کا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اپنے خالق حقیقی سے جا ملا

 

1965ء کی جنگ کے غازی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عالم جان محسود انتقال کر گئےمر حوم کئی دنوں سے سی ایم ایچ ہسپتل پنڈی میں زیر علاج تھیے، مرحوم 1965 کی جنگ کے غازی تھے جنہوں نے اس جنگ میں نمایاں کارکردگی اور بہادری کے جوہر دکھائے انہیں ستارہ بسالت سمیت کئی فوجی اعزازات سے نوازا گیا مرحوم

کی نماز جنازہ آج بدھ کے روز مقامی بیساکھی گراونڈ اسماعیل خان میں کی گئی ،مرحوم سینئر بیوروکریٹس محمود عالم و شیر عالم کے والد سابق وزیر مملکت سعید خان محسود مرحوم ،ریٹائرڈ ہوم سیکرٹری میجر شہر یار محسودوملک عنایت اللہ خان کے بھائی و قبائیلی رہنماء ملک نور جان مال خیل کے چچا جبکہ سینئربیوروکریٹ علی محسود کے ماموں تھے ۔دوسری جانب امریکی معروف معاشی ویب سائٹ بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں صرف پانچ ماہ رہ گئے ہیں اور پاکستان کی معاشی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ویب سائٹ پر مزید کہا گیا کہ تجارتی خسارہ اور جاری حسابات کا خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور درآمدات کا بل بڑھتا ہوا جنوری میں ریکارڈ حد کو عبور کر گیا ۔ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے دسمبر میں ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کی‘ اکتوبر میں سات سو سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا تاہم ان میں سے نصف پر ٹیکس اس ماہ ہٹا لیا گیا۔(ن)

ٹاپ نیوزصبح صبح بڑا سیاسی تہلکہ: پاکستانی سیاست کا اہم ستون سمجھے جانے والے لیڈر نے بھی شریف برادران کا ساتھ چھوڑ دیا، (ن) لیگ میں حقیقی معنوں میں صف ماتم بچھ گئی

ٹاپ نیوزشام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پر شعیب ملک کے ایک ٹویٹ نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

ٹاپ نیوزٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور معاملہ: کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2t3L1wQ
via IFTTT

احد چیمہ اور انکی ہمشیرہ کے طلسماتی کارنامے۔۔۔۔۔ دنگ کر ڈالنے والی تحقیقاتی رپورٹ کا دوسرا اور آخری ملاحظہ کیجیے

 

لاہور (ویب ڈیسک) زاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔اس کالم نگار کو کامل دو برس پیرا گاؤن کے دفتر کے چکر لگانے پڑے تھے کہ ہمارے پیارے ماموں یٰسین کے ساتھ نوسر بازوں کے ٹولے نے فراڈ کیا تھا مجھے پیراگون پہنچتے ہی احساس ہوتا تھا

نامور کالم نگار محمد اسلم خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔کہ جیسے بنارسی ٹھگوں کے کسی اڈے پر پہنچ گیا ہوں بعد ازاں انکشاف ہوا کہ اس گھوٹالے کے پیچھے ایک وزیر ہیں۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015کو معاہدہ کیا۔16ہزار غریب اور متوسط شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔3 سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ اس دوران احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے 14ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ لاہور کاساکمپنی کو دیدیا کاسا کمپنی 3کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکو اور چائینہ گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ان کمپنیوں کو 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی بتایا جاتا ہے۔کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا۔ تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے حاصل ہونے والے مواد اور چند اہم ٹیلی فون کالز کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے۔ ترجمان نیب نے کہاکہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود قانون، میرٹ اور شفافیت کے مروجہ اصولوں کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ کسی دھمکی، سرزنش، احتجاج یا تنبیہ کو رکاوٹ نہیں بننے دے گا۔ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر ہوئی۔

نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اورصرف پاکستان، آئین اور عوام سے ہے۔ نیب لاہور میں رینجرز کی تعیناتی احد چیمہ کی حفاظت اور متعلقہ ریکارڈ کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف مال روڈ پر لیبر لیگ فیڈریشن نامی تنظیم کی جانب سے بینر لگائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی حیثیت سے احد چیمہ نے 168اہلکاروں کو کرپشن کے الزام میں برطرف کیا۔ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کے اہم کردار فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پنجاب اور نیب میں بیان بازی پہلے ہی شدت اختیار کرچکی ہے۔ ترجمان نیب نے پنجاب حکومت کے الزامات بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ احدچیمہ نے 2015 میں بسم اللہ انجینئرنگ کوٹھیکہ دیا، جو چوتھے درجے کی کمپنی تھی اور 15کروڑ تک کے کام کے لیے اہل تھی۔ احد چیمہ کی وجہ سے حکومت کو 45کروڑ 50 لاکھ روپے کے لیکوڈیشن نقصانات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی 20 کنال اراضی چیمہ نے لاہور کینٹ میں حاصل کی جو ان کے بھائی، احمد سعید چیمہ، بہن سعدیہ منصور اور کزن کے نام پر ہے۔ ترجمان کے مطابق بسم اللہ انجینئرنگ کے پاس

پرویزمشرف نے چوہدری نثار اورشہبازشریف سے ’’خاص تعلقات‘‘ کا اعتراف کرلیا،شہبازجب بھی مجھ سے ملنے آتے تھے تو ان سے کس موضع پر بات ہوتی تھی؟ دنگ کر ڈالنے والے انکشافات ہو گئے

90 فیصد شیئر تھے، جبکہ اسپارکو اور چائنہ فرسٹ میٹالوجیکل گروپ کے پاس صرف 10فیصد شیئر تھے۔ اور تینوں کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کو 24 مارچ 2015 کو کام کا ٹھیکہ دیا گیا۔ نئے انکشافات کے مطابق ڈویلپرز کی جس کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا وہ سی 4 درجہ کی کمپنی تھی اور آشیانہ اقبال اسکیم بننے سے قبل ہی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پر نوازشات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ کمپنی یہ تعمیرات 50 برس میں بھی مکمل نہیں کرسکتی تھی۔ وزیر ِقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر سول افسروں کو تحفظات ہیں جبکہ عمران خان نے سول افسروں پر جو الزامات لگائے وہ قابلِ مذمت ہیں نیب کا یہ اپنا خوف ہے کہ انہوں نے اپنے دفتر کے باہر رینجرز تعینات کردی۔ نیب کو چاہیے تھا کہ وہ احد چیمہ کو کرپشن کے ثبوت ملنے پر گرفتار کرتے۔ بغیر ثبوت گرفتاری غیر قانونی ہے۔( ش س م)

سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ،عام انتخابات 2018ء میں گوجرانوالہ کی چھ قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق کھلاڑیوں کو خوش کردینے والی خبر آ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2ovFFpm
via IFTTT

اسحاق ڈار کے استعفے کے بعد نیا وفاقی وزیر خزانہ کسے بنایا جا رہا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والا دبنگ نام سامنے آ گیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری ہو رہی ہے تاہم ایسے شواہد نظر آ رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کو خزانہ کا چارج دینے کی تیاری ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ

تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹرز رقا تو (ن)لیگ والوں کے پیچھے ہی پڑ گئیں،نااہلی کے موسم میں شریفوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفی کے بعد سے اب تک خزانہ اور ریونیو کو دو مختلف افراد کے ذریعہ چلایا جاتا رہا ہے جس سے خزانہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ریونیو اور خزانہ کو اہم امور پر ایک فرد کی نگرانی میں دینا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ ریونیو اور خزانہ کو ہارون اختر خان کی نگرانی میں دیدیا جائے جبکہ موجودہ مشیر خزانہ وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ہارون اختر خان کو پہلے ہی وفاقی وزیر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور (مبشر حسن/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان میں پارلیمانی پارٹیوں کیلئے ہمیشہ سینٹ کا الیکشن پیچیدہ اور تکلیف دہ عمل ہوتا ہے جب بھی سینٹ کا الیکشن ہوتا ہے سیاسی جماعتوں کو اپنے ارکان کو اس پیچیدہ عمل کو سلجھانے کیلئے سبق پڑھانا پڑتا ہے۔ موجودہ سسٹم کے تحت سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کے ذریعے متناسب نمائندگی کو سمجھنا بہت سے ارکان کیلئے مشکل ہے۔ 2012ء میں سینٹ الیکشن میں اس سسٹم کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو ایک سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑا اس وقت اگر پی پی پی کے ارکان طریقہ کار کو سمجھتے تو وہ سیٹ آرام سے حاصل کر سکتے تھے لیکن ٹیکنیکل گرائونڈ پر آزاد امیدوار محسن لغاری جیت گئے تھے۔ موجودہ سسٹم کے تحت ہر رکن اسمبلی کا ایک ووٹ شمار ہوتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بعض حالات میں سنگل ووٹ دوسرے امیدواروں کو ٹرانسفرایبل ہوتا ہے ان حالات سے نبٹنے اور ٹیکنیکل غلطی سے بچنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ارکان کے گروپ تشکیل دیئے ہیں ہر گروپ 47 ارکان پر مشتمل ہے جو ایک امیدوار کو ووٹ دے گا اس طرح 7 جنرل نشستوں کیلئے 7 گروپ ہیں 2 خواتین اور علماء نشستوں کیلئے اور ایک گروپ غیر مسلم نشست کیلئے ہے۔(ش س م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2CNU5p4
via IFTTT

برطانوی موبائل کمپنی کا چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی موبائل کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی موبائل فون کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔اس سروس سے چاند سے ایچ ڈی ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا کو براہ راست زمین پر بھیجا جا سکے گا۔موبائل فون کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں دو ’’روورز‘‘ تیار کیے گئے ہیں جن کو چاند کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا ، ’’روورز‘‘خلا سے ڈیٹا کو براہ راست زمین پر بھیج سکیں گے۔ووڈا فون کی عہدیدار نے بتایا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی بدولت ہم چاند سے ایچ ڈی ویڈیو کو براہ راست زمین پر دیکھ سکیں گے ۔

The post برطانوی موبائل کمپنی کا چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BVz9Qi
via IFTTT

الکاٹیل کے 7 سستے اسمارٹ فونز متعارف

 

بیجینگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ٹی سی ایل کارپوریشن کی زیرملکیت کمپنی نے ایک یا دو نہیں،7 بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون متعارف کرا دیئے ہیں۔بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اس کمپنی کی جانب سے سستے اسمارٹ فونز کو پیش کیا گیا جنھیں ون سیریز، تھری سیریز اور فائیو سیریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔تو ان نئے فونز کے فیچرز اور دیگر تفصیلات ان سیریز کے تحت ہی جانیں۔

الکا ٹیل 5 سیریز

ان سستے فونز میں زیادہ بہتر فیچرز والی ڈیوائسز اس سیریز کا حصہ ہیں جس میں فلیگ شپ فونز والے فیچرز انتہائی کم قیمت میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سیریز کے لیے کمپنی نے الکا ٹیل فائیو کے نام سے ایک ہی فون متعارف کرایا۔یہ 5.7 انچ کا فون ہے، میٹل باڈی اور ڈوئل سیلیفی کیمرہ، سنگل رئیر کیمرہ، چہرے سے فون ان لاک کرنے کا فیچر، جیسے آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس نائن مین ہے، فنگر پرنٹ ریڈر، تھری جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، اوکٹا کور میڈیا ٹیک 6750 پراسیسر جیسے فیچرز کے ساتھ یہ فون 370 ڈالرز (لگ بھگ 41 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

الکاٹیل تھری سیریز

اس سیریز میں چار فونز الکا ٹیل تھری، تھری وی اور تھری ایکس متعارف کرائے گئے اور ان سب میں 18:9 ریشو اسکرینز دی گئی ہیں جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر، فیس کی اور ایچ ڈی ڈسپلے موجود ہے، ان تمام فونزکی قیمتیں 245 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں۔الکا ٹیل تھری وی میں سکس انچ ڈسپلے، کواڈ کور آرم کورٹیکس اے 53 پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، دو جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ جس میں ایک بارہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کیمرہ ہے، پانچ میگا پکسل فرنٹ،

کیمرہ واور فیس کی ان لاک غیرہ نمایاں فیچرز ہیں۔اسی طرح الکالٹیل تھری سی بھی سکس انچ ڈسپلے، اوکٹا کور میڈیا ٹیک 6753 پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم، ایک، ایک بیک اور فرنٹ کیمرہ اور فنگرپرنٹ ریڈر سمیت فیس کی ان لاک جیسے فیچرز موجود ہیں۔الکا ٹیل تھری ایکس 5.7 انچ اسکرین، اوکٹا کور پراسیسر، 32 جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس کی ان لاک فیچرز دیئے گئے ہیں۔

آخری فون یعنی الکا ٹیل تھری ہے جس میں 5.5 انچ ڈسپلے، کواڈ کور کورٹیکس اے فائیو پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، دو جی بی ریم، تیرہ میگا پکسل بیک جبکہ پانچ میگا پکسل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس بک ان لاک وغیرہ موجود ہیں۔

الکا ٹیل ون سیریز

یہ اس کمپنی کے سب سے سستے فونز ہیں جس میں دو فونز الکا ٹیل ون ایکس اور الکا ٹیل ون سی متعارف کرائے گئے، جن کی قیمتیں 125 ڈالرز (لگ بھگ 14 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں۔الکا ٹیل ون ایکس اینڈرائیڈ اورو گو ایڈیشن کا حصہ ہے جس کے لیے گوگل ایپس نے اپنی ایپس کو بھی ری ڈیزائن کیا تاکہ کم جگہ گھیر کر زیادہ تیزی سے کام کرسکیں۔ یہ 5.3 انچ ڈسپلے والا فون ہے جس میں کواڈ کور پراسیسر، سولہ جی بی ری، ایک جی بی ری، آٹھ میگا پکسل رئیر جبکہ پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ،

اور 2460 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔الکاٹیل ون سی اینڈرائیڈ اورو آپریٹنگ سسٹم ڈوئل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ سنسر اور فیس کی جیسے فیچرز سے لیس ہے اور سستا ترین ڈوئل کیمرے والا فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے جس کی قیمت محض بارہ ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

The post الکاٹیل کے 7 سستے اسمارٹ فونز متعارف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F8ue0j
via IFTTT

کالا نمک کتنا فائدہ مند؟

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالا نمک پاکستان بھر میں اکثر عام استعمال ہوتا ہے۔ویسے اسے کہا تو کالا جاتا ہے مگر اس کی رنگت گلابی مائل خاکستری ہوتی ہے جس کی وجہ اس میں آئرن اور دیگر منرلز کی موجودگی ہے جو اس کے ذائقے کو بھی مختلف بناتی ہے۔اس نمک کے حوالے سے کوئی سائنسی تحقیق تو نہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے مگر پاکستان اور بھارت وغیرہ میں لوگ اسے معدے کے امراض کے لیے موثر ٹوٹکے کے طور پر ضرور استعمال کرتے ہیں، ویسے چند ماہرین اس کے درج ذیل فوائد بتاتے ہیں۔

پیٹ پھولنے، گیس اور معدے میں تیزابیت کا علاج

پیٹ پھولنا مختلف وجوہات کا نتیجہ وسکتا ہے جن میں حد سے زیادہ کھانا، الرجی، قبض اور دیگر شامل ہیں۔ کالے نمک کی الکلائن خصوصیات معدے میں اضافی تیزابیت کو کم کرتی ہیں اور اس میں موجود منرلز سینے میں جلن سے ہونے والے نقصان کو کم کرتے ہیں۔ یہ جلاب کی طرح کام کرکے معدے کے مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔

مسلز کی اکڑن سے ممکنہ نجات

کالے نمک میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ مسلز کے افعال کو ریگولیٹ کرنے والا جز ہے اور دیگر منرلز کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، اسی وجہ یہ ممکنہ طور پر مسلز کی اکڑن کی تکلیف سے ریلیف دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

پانی کا اجتماع کم کرے

ٹشوز میں سیال کے اکھٹا ہوجانا یا جسم میں کیویٹیز وغیرہ پانی کے اجتماع کا باعث بنتا ہے جو کہ عام طور پر زیادہ نمک کے استعمال کا نتیج ہوتا ہے۔ کالے نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے اور پانی کے اجتماع کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

دوران خون بہتر کرے

کالا نمک قدرتی طور پر خون کو پتلا کرکے جسم میں درست دوران خون کی گردش کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح یہ خون کا لوتھڑا بننے اور کولیسٹرول کے مسائل کا خطرہ بھی کم کرسکتا ہے۔

جلدی نگہداشت

کالا نمک ورم کش خصوصیات رکھتا ہے اور یہ ایڑیوں کے پھٹنے، پیروں کی سوجن وغیرہ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسے کلینزر کے طور پر استعمال کرکے بلاک مسام کو کھولا جاسکتا ہے اور جگمگاتی جلد کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

The post کالا نمک کتنا فائدہ مند؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BVz2Em
via IFTTT

بڑھاپے کو لمبے عرصے تک دور رکھنے میں مددگار عام عادتیں

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھاپا یا عمر میں اضافہ کس فرد کا نہیں ہوتا درحقیقت اس قدرتی عمل کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں اور ایسا ہوکر رہتا ہے۔ہم جیسے کام کرتے ہیں، سوتے، اپنا فارغ وقت گزارتے اور یہاں تک کہ بڑھاپے کے بارے میں سوچتے ہیں وہ سب ہمارے اندر بڑھاپے کے احساس یا ہم کتنی عمر کے ہوگئے ہیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تاہم کچھ عام عادات کو اپنا کر آپ ہر عمر میں خود کو جوان صرف سمجھ نہیں سکتے بلکہ نظر بھی آسکتے ہیں۔

منظم شخصیت

جو لوگ منظم انداز میں زندگی گزارتے ہیں وہ لاپروا فطرت رکھنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل زندگی بھی پاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی صحت کا بہتر خیال رکھنے کے ساتھ خطرات مول لینے سے گریز کرتے ہیں جبکہ یہی انہیں عمر بڑھنے کے باوجود تندرست رکھتی ہے اور وہ اپنی عمر سے کہیں کم نظر آتے ہیں۔

شاپنگ کو عادت بنالینا

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق شاپنگ کو معمول بنالینے سے طویل زندگی کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مرد و خواتین روزانہ بازاروں میں نکل کر خریداری کرتے ہیں ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ خریداری کے نتیجے میں سماجی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے، جسمانی فٹنس بہتر ہوتی ہے اور دماغی اہلیت بھی تنزلی کا شکار نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کو سدا بہار جوان رکھتی ہے۔

سالن سے منہ نہ موڑنا

شوربہ والا سالن یا سالن دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے، یہ دعویٰ سنگاپور میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ سال میں محض دو بار بھی سالن کا مزہ لیتے ہیں وہ بھی دماغی کارکردگی کے ٹیسٹ بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ درحقیقت سالن میں استعمال کیا جانے والا جز ہلدی اینٹی آکسائیڈنٹ، سوجن و کینسر سے بچاﺅ اور کولیسٹرول میں کمی لانے کی خوبیاں رکھتا ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنا

انٹرنیٹ پر سرچ کرنا آپ کے دماغ کو متحرک رکھتا ہے، 55 سے 76 سال کی عمر کے افراد پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر سرچنگ سے ان لوگوں کے دماغ کے ان حصوں میں سرگرمیاں بڑھ گئیں جو زبان، پڑھنے، یاداشت اور دیکھنے وغیرہ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سرفنگ کو معلوم بنالینے سے دماغی حصوں میں نمایاں بہتری آتی ہے جس سے فیصلہ سازی اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے جیسی صلاحیتیں بڑھتی ہیں۔

پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنا

ایک امریکی تحقیق میں بزرگ اور نوجوان نسل کے باہمی تعلق کے فوائد کا انکشاف کیا گیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں کے ساتھ کھیلنا اور ان سے اچھا تعلق قائم کرنے سے نہ صرف خاندانی رسوم و رواج ان میں منتقل کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے بلکہ انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی عملی صلاحیتوں کے حوالے سے بھی تعلیم دی جاسکتی ہے جو نہ صرف ان بچوں کے کام آتی ہے بلکہ وہ بزرگ بھی خود کو کم عمر محسوس کرنے لگتے ہیں۔

جلد ریٹائرمنٹ نہ لینا

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر طویل عمر پانے والے عملی زندگی میں کامیاب افراد ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام کرتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام لوگوں میں تاثر ہے کہ سخت محنت کے بارے میں سوچنا غیر صحت مند حد تک تناﺅ کا باعث بنتا ہے مگر زندگی میں کامیابی چاہے اس کے لیے ملازمت کتنی ہی محنت کیوں نہ کرنی پڑے، درحقیقت صحت کو بہتر بنانے کا امکان بڑھا دیتی ہے۔ تو اگر آپ کی صحت اچھی ہے تو کبھی بھی عملی زندگی میں مصروفیت کو مکمل طور پر ترک نہ کریں۔

اپنی عمر سے محبت کرنا

اپنی زندگی کے دورانیے کے بارے میں مثبت انداز سے سوچنا اس کا دورانیہ بڑھا سکتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق جو لوگ بڑھاپے کو پرامید انداز سے دیکھتے ہیں وہ ایسے افراد سے اوسطاً ساڑھے سات سال زیادہ زندہ رہتے ہیں جو عمر کے اس حصے کے بارے میں مایوس کن خیالات رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے اندر مسائل پر قابو پانے کی حکمت عملیاں بہتر ہوسکتی ہیں اور انہٰں مشکل کے وقت دیگر افراد سے مدد مل سکتی ہے۔

مشکلات سے لڑنا

جو لوگ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں وہ عمر بڑھنے کے باوجود جسمانی طور پر کبھی ہمت نہیں ہارتے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زندگی میں مشکلات جیسے تناﺅ، خوف اور ڈپریشن وغیرہ کے نتیجے میں دماغی مسائل بقاءکے لیے ضروری ہیں خاص طور پر جب ہم بڑھاپے کی عمر میں پہنچ جاتے ہیں۔

یہ نہ سوچیں کہ آپ کو کم نیند کی ضرورت ہے

یہ عام خیال ہے کہ بڑھاپے میں چند گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے مگر طبی سائنس کا کہنا ہے کہ یہ خیال ٹھیک نہیں۔ ماہرین کے مطابق رات کو چھ گھنٹے سے کم نہیں انسانی مزاج پر منفی انداز سے اثر انداز ہوتی ہے، لہذا بستر پر جاکر روزانہ چھ گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک سونے کو عادت بنانا چاہئے اور رات گئے تک ٹیلیویژن دیکھنے یا انٹرنیٹ میں مصروف رہنے سے گریز کرنا چاہئے۔

مضبوط عقیدہ یا مذہبی رجحان

سائنسی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ مذہب کے بارے میں مثبت جذبات جیسے امید، عقیدہ، شکرگزاری، ہمدردی وغیرہ تناﺅ میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسے جسمانی کیمیکلز کو کنٹرول کرتے ہیں جو جسمانی تنزلی کا عمل بڑھا دیتے ہیں۔ معمول کی مذہبی عبادات زندگی کے دورانیے مین کئی سال کا اضافہ کرسکتے ہیں جسے ماہرین نے عقیدے کی طاقت یا برادری سے جڑے رہنے کے فوائد یا زندگی میں مقصد کی موجودگی کا احساس قرار دیا ہے۔ اس بارے میں ماہرین زیادہ یقین سے تو نہٰں کہہ سکتے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مذہب سے لگاﺅ دماغی و جسمانی صحت پر مثبت انداز سے اثرانداز ہوتا ہے۔

The post بڑھاپے کو لمبے عرصے تک دور رکھنے میں مددگار عام عادتیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EXIrhs
via IFTTT

مصباح الحق آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے

 

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں انجری کے سبب شرکت نہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اب مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور آج کے میچ میں شرکت کریں گے۔پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں قیادت کی ذمہ داری نوجوان کھلاڑی رومان رئیس کو دی جنہوں نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ رومان رئیس کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے دو میچز کھیلے جس میں انہوں نے ایک میچ میں کامیابی،

اور ایک میچ میں ناکامی کا منہ دیکھا لیکن اب پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز اور کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے انجری سے چھٹکارہ حاصل کر لیا ہے اور ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔خیال رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا ابتدائی ایونٹ اپنے نام کیا تھا ۔ فائنل میں مصباح الحق الیون نے سرفراز الیون کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

The post مصباح الحق آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BVyRJc
via IFTTT

نیمار جونیئر انجری کا شکار، ریال میڈریڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیلین سُپر اسٹار فٹبالر اور فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ کھلاڑی نیمار جونیئر ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے 6 ہفتوں کے لیے فٹبال کے کھیل سے دور ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ چیمپیئنز لیگ میں اپنی روایتی حریف ٹیم ریال میڈریڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فرانسیسی لیگ ’لیگ 1‘ کے دوران پی ایس جی اور مارسیلے کے مابین ہونے والے میچ کے دوران نیمار جونیئر اچانک گر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹریچر کی مدد سے،

گراؤنڈ کے باہر لے جایا گیا فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اس میچ نیمار نے پی ایس جی کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے، تاہم انہوں نے میچ کے دوران اچھا کھیل پیش کیا تھا جس میں ان کی ٹیم کو 0-3 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔خیال کیا جارہا تھا کہ پی ایس جی چیمیپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں ریال میڈریڈ کے خلاف نیمار کے ساتھ میدان میں اترے گی تاہم یہ چہ مگوئیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب نیمار کے والد نیمار سینئر نے اس بات کی،

تصدیق کی کہ ان کے بیٹےکے تخنے کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے,وہ 6 ہفتے تک آرام کریں گے اور کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیمار جونیئر کو ڈاکٹروں نے 6 سے 8 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برازیلین سُپر اسٹار کے تخنے کا آپریشن کیا جائے گا یا نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ایس جی فٹبال کلب کے کوچ انائی ایمرے نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نیمار جونیئر کے آپریشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے برازیلین میڈیا کی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ دنیا کے مہنگا ترین فٹبالر کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کا آپریشن کیا جائے گا۔

The post نیمار جونیئر انجری کا شکار، ریال میڈریڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Fd98y2
via IFTTT

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور نیب میں پلی بارگین کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے تفتیش کی ہے۔ کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی بھی برہم ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کرچکی ہے۔

آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد میں نیب قوانین سے پلی بارگین کی شق کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب اہلکاروں نے اعلی سرکاری افسر کو ہراساں کیا اور ماورائے عدالت ان کی کردار کشی کی، جبکہ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور انسانی وقار کے منافی ہیں۔

The post پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F2UZQu
via IFTTT

یورپ میں شدید برفباری؛ 17 افراد ہلاک

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہےاور یخ بستہ موسم کی تازہ لہر کے باعث ہونے والے حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا ہے، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں اسی طرح مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

یورپ میں خراب موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیا میں 6 اور فرانس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 اور برطانیہ میں منفی 9 تک گر گیا ہے اور صرف پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب مجموعی اموات 58 ہوگئیں۔

برطانیہ میں موسم سرما کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شاہراہوں کو برف سے صاف رکھنے کے لیے 15 لاکھ ٹن نمک موجود ہے دوسری جانب پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو 18 سینٹی گریڈ تک گرم رکھیں اور اس دوران ضعیف افراد کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔

The post یورپ میں شدید برفباری؛ 17 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Fe1kMe
via IFTTT

دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، قومی سلامتی کمیٹی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کو عالمی وعلاقائی صورتحال اور بالخصوص خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے روس کے کامیاب دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

کمیٹی نے خارجہ پالیسی کے فریم ورک کی بحالی اورعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے اور مفاد پر مبنی تعاون پر بھی اتفاق کیا جب کہ سی پیک کی اہمیت کو بھی دہرایا گیا کہ اس کے ثمرات سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ موثر بارڈر مینمجنٹ اور وقار کے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ کمیٹی نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

کمیٹی نے پاکستانی عوام کے مفاد میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد میں اختیار کی گئی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

The post دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، قومی سلامتی کمیٹی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EXC6OT
via IFTTT

سی پیک میں چینی کمپنی کو دیے گئے 294 ارب کے ٹھیکے میں بے قاعدگی کا انکشاف

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین این ایچ اے نے چینی کمپنی کو سی پیک کے تحت موٹروے کی تعمیر کے لیے ٹھیکہ دینے میں 2.9 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں کا اعتراف کرلیا جس سے اربوں ڈالر کی ڈیلز میں شفافیت کے حوالے سے خدشات ابھرنے لگے ہیں۔چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے تسلیم کیا کہ چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی (سی ایس سی ای سی) کو دی گئی 20 کروڑ ڈالر کی رعایتیں بولی کی اس اصلی دستاویزات کا حصہ نہیں جو پاکستان نے سی پیک کے 392 کلومیٹر طویل ملتان سکھر سیکشن کی تعمیر کے لیے جاری کی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چینی کمپنی کو 294.4 ارب روپے یا 2.9 ارب ڈالر کا ٹھیکا ’’متبادل بولی‘‘ پر دیا گیا جو کمپنی نے اپنی اصل بولی دینے کے بعد جمع کرائی تھی۔

چیئرمین نے یہ اعترافات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے سامنے کیے جس کا اجلاس منگل کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین این ایچ اے کا یہ اعتراف اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور حکومت مشکل میں پڑسکتی ہے۔

اس اعتراف سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ تین چینی کمپنیوں میں کنٹرولڈ کمپی ٹیشن منصفانہ نہیں تھا کیونکہ این ایچ اے نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2004ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نام نہاد کم ترین بولی پر معاملہ کیا۔ متعدد سینیٹرز نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس کی تحریک پیش کی ہے جس میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چھوٹ کا جواز پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نتائج پر مبنی رپورٹ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کو پیش کرے گی۔

چیئرمین این ایچ اے جواد ملک نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 259 ارب روپے کی لاگت سے ملتان سکھر پروجیکٹ کی منظوری دی تھی مگر اس چینی کمپنی نے 406 ارب روپے کی کم ازکم بولی دی تھی اس نے 339 ارب روپے کی متبادل بولی بھی جمع کرائی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نعمان وزیرخٹک کے پپپرا رولز 2004ء میں متبادل بولی جمع کرانے کی اجازت سے متعلق سوال پر چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ رولز اس کی اجازت دیتے ہیں مگر انھوں نے اپنے دفاع میں متعلق پیپرا رول کا حوالہ نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کے ٹیکسز نہ لینے کی یقین دہانی کے بعد بولی دہندہ متبادل بولی 294 ارب روپے تک کم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

The post سی پیک میں چینی کمپنی کو دیے گئے 294 ارب کے ٹھیکے میں بے قاعدگی کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FaF1Hq
via IFTTT

What You Get for $850,000

 

By Unknown Author from NYT Real Estate http://ift.tt/2F2MLbd

With AR-15s, Mass Shooters Attack With the Rifle Firepower Typically Used by Infantry Troops

 

By C. J. CHIVERS, LARRY BUCHANAN, DENISE LU and KAREN YOURISH from NYT U.S. http://ift.tt/2ovKeQt

Amid Turkish Assault, Kurdish Forces Are Drawn Away From U.S. Fight With ISIS

 

By ERIC SCHMITT and ROD NORDLAND from NYT World http://ift.tt/2HUexbS

Xi Sets China on a Collision Course With History

 

By MAX FISHER from NYT World http://ift.tt/2CNbePX

Spreadsheets at Dawn: The New Tax Battle Is All About Data

 

By JIM TANKERSLEY from NYT U.S. http://ift.tt/2F1pl62

Once Again, Push for Gun Control Collides With Political Reality

 

By CARL HULSE from NYT U.S. http://ift.tt/2EVZ50Z

How Low Can Unemployment Really Go? Economists Have No Idea

 

By NEIL IRWIN from NYT The Upshot http://ift.tt/2COHCRX

Conquering High-Priced Shanghai, From Dumplings to Modern Art

 

By LUCAS PETERSON from NYT Travel http://ift.tt/2EXZLD9

Why Ipoh, Malaysia, Should Be on Your Travel Radar

 

By SANJAY SURANA from NYT Travel http://ift.tt/2oCXfHa

How to Bypass Airport Lines With the Tips of Your Fingers

 

By STEPHANIE ROSENBLOOM from NYT Travel http://ift.tt/2EVYcpb

How Women Are Rethinking the Tattoo Parlor

 

By LAURA NEILSON from NYT Style http://ift.tt/2ovD4eZ

How Warby Parker’s Neil Blumenthal Disrupts His Daily Routine

 

By BEE SHAPIRO from NYT Style http://ift.tt/2HR2cFi

The Warriors’ 70-Year-Old Truth-Teller

 

By KURT STREETER from NYT Sports http://ift.tt/2ovWd0t

$850,000 Homes in Maine, North Carolina and Oregon

 

By JULIE LASKY from NYT Real Estate http://ift.tt/2oveefA

Once It Was Overdue Books. Now Librarians Fight Overdoses.

 

By ANNIE CORREAL from NYT N.Y. / Region http://ift.tt/2CNluHZ

What Is the Perfect Color Worth?

 

By BRUCE FALCONER from NYT Magazine http://ift.tt/2F1pWc0

José Andrés Fights Starvation With Mayo

 

By Interview by DAN AMIRA from NYT Magazine http://ift.tt/2F3xA1C

A Painful Bruise Wouldn’t Heal. It Took Several Hospital Visits to Discover Why.

 

By LISA SANDERS, M.D. from NYT Magazine http://ift.tt/2HRN9uV

‘You Can’t Be Afraid of the Tech’

 

By JOHN HANC from NYT Business Day http://ift.tt/2oxt8BT

When Writing a Book Leaves a (Literal) Mark on Its Author

 

By JANE KAMENSKY from NYT Books http://ift.tt/2oEhW5x

National Identity is Made Up

 

By MAE RYAN, MAX FISHER, SHANE O’NEILL and JOSH KELLER from NYT World http://ift.tt/2F1rSRy

تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹرز رقا تو (ن)لیگ والوں کے پیچھے ہی پڑ گئیں،نااہلی کے موسم میں شریفوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

 

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد کے سینیٹ کے لیے کاغزات نامزدگی کی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹرز رقا نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میاں مرغوب کے کاغزات نامزدگی کو چیلج کیا ہے درخواست گزار کے مطابق

سپریم کورٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے ۔نا ایلی کے بعد نوازشریف کی طرف سے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کا اجرا غیر قانونی ہے ۔میاں مرغوب مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر انتخاب نہیں لڑ سکتے ،انکے کاغزات نامزدگی کو منظورکر نے کا فیصلہ کا لعدم قراردیا جائے ۔دوسری جانب سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی آج (بدھ کو) رہائی کا امکان ہے اور سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ جیل کی سزا آج (بدھ کو) ختم ہورہی ہے جبکہ لیگ رہنمائوں نے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر توہین عدالت میں یکم فروری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دریں اثنا نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل (جمعرات) کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکٹر اسد اشرف جبکہ تحریک انصاف کی خاتون امیدوار ڈاکٹر زرقا ان کے مدمقابل ہوں گی جبکہ پیپلز پارٹی نے پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزصبح صبح بڑا سیاسی تہلکہ: پاکستانی سیاست کا اہم ستون سمجھے جانے والے لیڈر نے بھی شریف برادران کا ساتھ چھوڑ دیا، (ن) لیگ میں حقیقی معنوں میں صف ماتم بچھ گئی

ٹاپ نیوزشام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پر شعیب ملک کے ایک ٹویٹ نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

ٹاپ نیوزٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور معاملہ: کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2FElooM
via IFTTT

داعشی باقیات کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے، عراقی وزیر اعظم

 

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ عراق بھر سے داعشی باقیات اور مائنڈ سیٹ کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ شام سے متصل سرحدوں پر عراقی فوج اور سیکیورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے اور ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کے اثرات ختم کرنے کے لئے ایک جامع پلان تیار کیا گیاہے۔

حیدرالعبادی نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار رہ کر کام کرنا چاہئے اور کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے باز رہنا چاہئے۔العبادی نے کہا کہ کوئی بھی غیرملکی فورسز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر ملک میں نہیں رہ سکتی ہیں۔

The post داعشی باقیات کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے، عراقی وزیر اعظم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2t4Kjzv
via IFTTT

چیف جسٹس نے صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے صوبائی حکومت کی جانب سے تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تین صوبائی حکومتوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی جانب سے تشہیری مہم چلائے جانے کا نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جس کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اگر ہمت ہے تو پارٹیز اپنے فنڈ سے تشہیر کریں: چیف جسٹس پاکستان
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی حکومتیں تشہیری مہم چلا رہی ہیں، اسپتالوں میں ادویات نہیں، پینے کا صاف پانی نہیں، قومی خزانے سے تشہیر کے لیے مہم چلائی جارہی ہے، اگر پارٹیز میں اتنی ہمت ہے تو اپنے پارٹی فنڈ سے تشہیر کریں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اشتہاری مہم ٹیکس پیئر کے پیسے پر بڑا خرچ ہے، قوم کے پیسوں سے بڑے بڑے اشتہارات دیئے جاتے ہیں، ذاتی تشہیر کے لیے قوم کا پیسہ استعمال ہورہا ہے۔

’اشتہاری مہم قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے‘
معزز چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اشتہاری مہم قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے، کس ادارےکوکون کون سے اشتہارات دیئے گئے، یہ بھی بتایا جائے کس میڈیا ہاوس کو کتنا اشتہار ملا؟

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں منصوبوں کی تشہیر کے لیے بڑے بڑے لوگو اور تصویروں کے ساتھ اشتہارات دیتی ہیں، سندھ میں ساڑھے 4 ہزار اسکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔

تینوں صوبائی چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات سے رپورٹ طلب
چیف جسٹس نے تینوں صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات سے تشہیری مہم کی ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

ادویات کی قیمتوں سے متعلق از خود نوٹس
دوسری جانب چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سب سے زیادہ مظلوم وہ بیمارہے جو دوائی کھاتا ہے اور آرام نہیں آتا، جتنے کاروباری لوگ ہیں اپنا نقصان نہیں کریں گے، کاروباری لوگوں کا معقول منافع ہونا چاہیے۔

جہاں ادارے فیل ہوجاتے ہیں وہاں کسی کو تو خالی جگہ پُرکرنی ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اگر ڈریپ خود انصاف کرے تو عدالت آنے کی ضرورت بھی نہیں، ڈریپ دیکھے قانون میں کہاں کہاں خامیاں ہیں، ڈریپ سے کہا تھا جہاد سمجھ کر یہ کام کرے، جہاں ادارے فیل ہوجاتے ہیں وہاں کسی کو تو خالی جگہ پُرکرنی ہے۔

دوران سماعت کمپنی کے وکیل نے کہا کہ ادویات کے معاملے کواتنا لمبا نہ کیا جائے کہ ملک سے ادویات غائب ہوجائیں، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام لوگ مل کرادویات کی قیمتوں اور معیار سے متعلق روڈ میپ تیار کریں، یہ روڈ میپ آج جس وقت تیار ہو اسی وقت دے دیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سیکرٹری صحت تمام معاملات کوحل کرنے کے لیے تیار ہیں، خواہش ہے کہ یہ معاملہ ایک ماہ میں حل ہوجائے، کمپنیوں کے وکلا، ڈریپ اور سیکرٹری صحت مل بیٹھ کرتجاویز تیار کریں، کل تجاویز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے دیں گے، کوئی حکم امتناع ڈریپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

The post چیف جسٹس نے صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FDVxxp
via IFTTT

Echoes of Lynchings in Quiet Photos

 

By DAVID GONZALEZ and OLIVER CLASPER from NYT Lens http://ift.tt/2EZHp0o

Teaching Activities for: ‘With Xi’s Power Grab, China Joins New Era of Strongmen’

 

By NATALIE PROULX from NYT The Learning Network http://ift.tt/2t0TvVD

A Big Divergence Is Coming in Health Care Among States

 

By MARGOT SANGER-KATZ from NYT The Upshot http://ift.tt/2GQ7QGi

Dosron Se Muaqabla Karne Ki Kosish Me Hu Kon Si Galtiyan Karte Hain || Competition || Syed Ahsan AaS

 

via IFTTT

from Syed Ahsan AaS ( Official ) http://ift.tt/2Fd07Fc

اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے نامور اداکار شان موٹر وے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

 

اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے نامور اداکار شان موٹر وے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے لاہور(ویب ڈیسک ) موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری پر لالی ووڈ سٹار شان کا چالان کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اداکار شان اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری پر گاڑی

کو روک کر 700روپے مالیت کا چالان کر دیا شان شاہد اپنی پورشے گاڑی میں سوار تھےاوراس کے بعد وہ 3گھنٹے میں لاہور پہنچے۔دوسر ی جانب یمرہ مین امتیاز راجہ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، پروڈیوسرزکا قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے امتیاز راجہ نے فلمساز چوہدری حنیف ، سجاول، ایم جاوید کی فلمیں ’’پتر راجپوتاں دے‘‘ ، ’’مزدور ویر‘‘ اور اردو فلم ’’گرفت ‘‘کا ایڈوانس لیکر غائب، ’’مزدور ویر‘‘ اور اجبکہ موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔ اس حوالے سے فلمساز چوہدری حنیف اور سجاول نے بتایا کہ امیتاز راجہ کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں مگر ہم نے اس کے باوجود اسے اپنی فلمیں دیں۔ مگر آج ہمیں اپنے اس فیصلے پر بہت افسوس ہورہا ہے کیونکہ اس کا اصل ٹارگٹ نئے فنکاروں اور گلوکاروں سے پیسے بٹورنا اور فراڈ کرنا تھا۔ہماری فلموں میں بھی لوگوں کو کام کا جھانسا دیکر ان سے رقم بٹورتا رہا۔ اب جب اس کی اصلیت سامنے آنے لگی تو غائب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیتاز راجہ ملتان میں بھی لوگوں سے فراڈ کرکے آیا ہے وہ بھی اس کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔(ن)

ٹاپ نیوزصبح صبح بڑا سیاسی تہلکہ: پاکستانی سیاست کا اہم ستون سمجھے جانے والے لیڈر نے بھی شریف برادران کا ساتھ چھوڑ دیا، (ن) لیگ میں حقیقی معنوں میں صف ماتم بچھ گئی

ٹاپ نیوزشام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پر شعیب ملک کے ایک ٹویٹ نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

ٹاپ نیوزٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور معاملہ: کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا

ٹاپ نیوزسابق امریکی خاتون اول جیکولین کینڈی نے ایک بار اپنے ہی شوہر کو بغیر اجازت کمرے میں داخل ہونے پر دھن کر رکھ دیا تھا ۔۔۔اس واقعہ کا تذکرہ پھر کئی روز تک پاکستان کے گلی کوچوں میں ہوتا رہا ، تفصیلات ملاحظہ کیجیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2FEm1Py
via IFTTT

پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، جنرل جوزف ووٹل

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اب درست سمت میں جارہا ہے اور بہت مثبت اشارے مل رہے ہیں۔جنرل جوزف ووٹیل نے ایوان نمائندگان میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق امریکی تحفظات پر توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کی جنوبی ایشائی پالیسی کی کامیابی کیلئےاہم ہے۔سربراہ امریکی سینٹ کام نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی پالیسی پر عمل درآمد کررہا ہے، جس میں افغانستان میں طالبان کو مفاہمت کی طرف لانا شامل ہے۔

ان کے مطابق پالیسی میں افغانستان کے طویل مسئلے کوحل کرنا بھی شامل ہے، اس کو کامیاب بنانے کے لئے خطے کے تمام ممالک کی شراکت داری چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے اہم ہے۔

The post پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، جنرل جوزف ووٹل appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2HTncuO
via IFTTT

دنیا میں پھیلے سب سے بڑے مذاہب

 

دنیا میں پھیلے سب سے بڑے مذاہب

The post دنیا میں پھیلے سب سے بڑے مذاہب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oBOJIB
via IFTTT

عراق تمام ممالک سے برابر کے تعلقات کا خواہاں ہے،سید عمار الحکیم

 

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ نے کہاہے کہ عراق کے دروازے سبھی کے کھلے ہوئے ہیں ہم علاقے اور دنیا کے تمام خصوصاً پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے میں کوشاں ہیں ۔قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ’’حجت الاسلام سید عمار حکیم‘‘نے کہا کہ عراق کے دروازے سبھی کے کھلے ہوئے ہیں ہم علاقے اور دنیا کے تمام خصوصاً پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے میں کوشاں ہیں ۔انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ نے عراق کا آئندہ الیکشن سرنوشت ساز الیکشن ہے اور ملک میں جمہوریت کا طریقِ عمل ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے قوم پرستی اور نیشنلیزیم کا مفہوم بتاتے ہوئے کہاکہ نیشنلیزیم کا مطلب عراق اور اس کی مصلحتوں کو تمام چیزوں پر مقدم کرنا اور اس راہ میں ملک کی خاطر اپنے ذاتی و حزبی منافع سے چشم پوشی ہے ۔قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ نے مزید کہاکہ عراق کے دروازے سبھی کے کھلے ہوئے ہیں ،ہم علاقے اور دنیا کے تمام خصوصا پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے می کوشاں ہیں ۔

The post عراق تمام ممالک سے برابر کے تعلقات کا خواہاں ہے،سید عمار الحکیم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2HRyyj7
via IFTTT

دہشتگردی سے مقابلہ واجب عینی ہے،مصری وزیر اوقاف

 

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے وزیر اوقاف نے دہشتگردی کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مقابلہ کرنا واجب عینی ہے ۔مصر کے وزیر اوقاف’’ شیخ محمد مختار جمعہ ‘‘نے قاهره میں منعقد ہونے والی اسلامی مسائل کی سپریم کونسل کی 28 ویں کانفرنس کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علمائے عالم اسلام کو شدت پسندانہ نظریات سے مقابلے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلہ واجب عینی ہے۔

انہوں نے اس کانفرنس کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی نشست میں کہاکہ دہشتگردی کی نابودی میں علماء کے درمیان تبادلہ نظر، ملک کی حمایت میں مقصد اسلام پر زور، قومی حکومت سے حمایت کی ضرورت ، معاشرے خصوصاً جوانوں سے تعلقات پر حوصلہ افزائی اور شدت پسندانہ نظریات سے مقابلہ اس کانفرنس کے اہم موضوعات ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شدت پسندوں کی جانب سے دین اسلام کے نام پر پھیلائی جانے والی چیزوں کی اصلاح اور دہشتگردی سے بر سرپیکار ممالک کی حمایت نیز اسلامی معاشرے میں دین کے جدید مسائل پر غور و خوض اس کانفرنس کا حصہ ہیں ۔

مصر کے وزیر اوقاف نے موجودہ حالات میں ملک کا دفاع ہر مسلمان پر واجب عینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس حوالے سے ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے مقابلہ کے لئے اٹھ کھڑا ہو ۔

The post دہشتگردی سے مقابلہ واجب عینی ہے،مصری وزیر اوقاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oBOCg9
via IFTTT