Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 November 2018

نیب کی طرف سے زیرتفتیش مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے زیرتفتیش مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری کردی۔نیب کے مطابق مجموعی طورپر71سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جن میں 5 سابق وزرائے اعظم،5 سابق وزرائے اعلیٰ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزراء وموجودہ حکومتی رہنما شامل ہیں۔ پنجاب میں 20،سندھ اور خیبرپختونخوامیں 19 ،19جبکہ بلوچستان میں بھی 9 کرپشن کیسزکی تحقیقات جاری ہیں۔

فہرست میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر بابرغوری، ڈاکٹر عاصم،آغاسراج درانی، سہیل انور سیال، وسیم اختر، جام خان شورو، پیر صبغت اﷲ راشدی، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی،نواب محمد تالپور، تیمور محمد تالپور،رؤف صدیقی، شرجیل میمن، ضیا لنجار، عادل صدیقی، اعجاز جاکھرانی، لیاقت جتوئی،منظوروسان، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شوکت عزیز،یوسف رضاگیلانی،چودھری شجاعت،راجہ پرویزاشرف کیخلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں،شہبازشریف،پرویزالٰہی اوراسحاق ڈارکیخلاف بھی مقدمہ ہے ، سعد رفیق، خواجہ آصف، پرویزخٹک، شوکت ترین، رانامشہود، حنیف عباسی،عبدالعلیم خان،زلفی بخاری، علی ارشدحکیم، عبداﷲ یوسف، سلمان صدیق، بابراعوان،انجم عقیل ،طارق فضل چودھری،اسلم رئیسانی،ثنااﷲ زہری ،خالد لانگو کے نام بھی نیب کی فہرست میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے نیب خیبرپختونخوا میں اپنا بیان قلمبند کرادیا جبکہ انجینئر امیر مقام آج پیش ہو نگے ۔

نیب ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر پر ابیٹ آباد ، اسلام آباد، لاہور میں مکانات کی خریداری اور ظاہر کی گئی آمدن سے کئی گنازیادہ اثاثہ جات کا الزام ہے ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور انکے بھائی سلمان شہباز رمضان شوگرملز کیس میں نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق سلمان شہباز چند روز پہلے لندن روانہ ہوگئے تھے ۔

نیب کراچی نے ضلع ملیر دیہہ گھنگیارو کی 265ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفیٰ پھل، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان، سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ، سابق ڈپٹی کمشنر شوکت حسین جوکھیو، سابق مختیار کار ندیم قادر کھوکھر، کے ایم سی کے دو ڈائریکٹر لینڈ، 5 ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین اکائونٹ آفیسرز کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔

The post نیب کی طرف سے زیرتفتیش مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2CW9A2e
via IFTTT

No comments:
Write komentar