یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبار نے صہیونی وزیر اعظم کے عمان دورے کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے اس راز سے پردہ ہٹایا ہے کہ نیتن یاہو کی سلطان قابوس سے یہ پہلی ملاقات نہیں تھی بلکہ اس سے قبل بھی بارہا وہ آپس میں ملاقات اور گفتگو کر چکے ہیں۔
صہیونی اخبار ‘اسرائیل ہیوم’ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبد اللہ نے گزشتہ ہفتے صہیونی وزیر اعظم کی بادشاہ عمان سے ہوئی ملاقات سے قبل کہا تھا کہ وہ بارہا آپس میں ملاقات کر چکے ہیں۔
اسرائیلی اخبار نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مسقط میں نیتن یاہو اور سلطان قابوس کے درمیان ہوئی ملاقات میں بادشاہ عمان نے افریقی، ہندوستانی اور ایرانی موسیقیوں سے مرکب ایک ایسی موسیقی بجائی گئی جس سے انہوں نے انتہائی لذت کا احساس کیا۔
اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ نیتن یاہو کا عمان دورہ ۱۲ گھنٹے کا تھا جس میں وہ سلطان قابوس کی شخصیت اور ان کی دور اندیشی سے کافی متاثر ہوئے انہوں نے اس ملاقات میں دو اہم مسائل پر گفتگو کی۔ لیکن مذکورہ اخبار نے ان اہم مسائل کا تذکرہ نہیں کیا۔
بن علوی نے رواں ہفتے منامہ میں منعقد ایک کانفرنس کے دوران اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ” اسرائیل اب علاقے میں موجود ایک مستقل ملک ہے اور اس کے ساتھ روابط کو معمول پر لانے کا زمانہ پہنچ چکا ہے”۔
خیال رہے کہ بادشاہ عمان نے ایسے حال میں اسرائیلی وزیر اعظم کا دلنواز موسیقی کے ذریعے استقبال کیا کہ نیتن یاہو غزہ میں فلسطینیوں کو گولیوں کی آوازوں سے محظوظ کرتے ہیں۔
The post نیتن یاہو اور سلطان قابوس بارہا ملاقاتیں کر چکے ہیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2P5v5Vx
via IFTTT


No comments:
Write komentar