Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 November 2018

یمن جنگــ: فریقین لڑائی بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔امریکہ

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا، امریکی وزیردفاع اور وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین لڑائی بند کر کے مذاکرات کی میز پر آئیں۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یمن جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ یمن میں فریقین لڑائی بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

سیز فائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ جیمز میٹس نے کہا امن کی کوششوں کی جانب بڑھنا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم امن کی کوششیں مستقبل میں کریں گے۔ یمن کا معاملہ امریکا ہی حل کر سکتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگ روکنے کے لیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی اتحاد کو یمن پر میزائل حملے بند کرنے چاہئیں، اسی طرح سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔

The post یمن جنگــ: فریقین لڑائی بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔امریکہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OZNAKM
via IFTTT

No comments:
Write komentar